قومی خبریں

کانگریس کی کوشش کامیاب، جھگی کلسٹر والوں نے لی راحت کی سانس

ریلوے ٹریک کے نزدیک بسے جھگی کلسٹروں کو 3 مہینے میں اجاڑنے کے حکم پر آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی صدارت والی 3 رکنی بنچ نے اگلی سماعت تک جھگی جھونپڑیوں کو توڑنے پر روک لگانے کا حکم جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images
سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images 

دہلی میں ریلوے ٹریک کے نزدیک بسے جھگی کلسٹروں کو تین مہینے میں اجاڑنے کے حکم پر آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی صدارت والی تین ججوں کی بنچ نے اگلی سماعت تک جھگی جھونپڑیوں کو توڑنے پر روک لگانے کا حکم جاری کر دیا۔ دہلی کانگریس کی پیش قدمی پر جھگی کلسٹروں کی طرف سے سینئر وکیل سلمان خورشید اور ابھشیک منو سنگھوی کیس کی پیروی کر رہے تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ریلوے ٹریک کے ساتھ جے جے کلسٹر کو ہٹانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے سرائے روہیلا میں جے جے کلسٹر کا دورہ کیا تھا، اور وہاں جھگی باشندوں کو یقین دلایا تھا کہ دہلی کانگریس ان کی جھگیوں کو اجاڑنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ بعد ازاں دہلی کانگریس نے جے جے گروپوں کے باشندوں کے ذریعہ سے سلمان خورشید نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی کہ جھگی باشندوں کو متبادل رہائش دیے جانے تک ان کو نکالنے پر روک لگائی جائے، اور اس سلسلے میں سلمان خورشید اور ابھشیک منو سنگھوی کی گزارش پر جھگی جھونپڑیوں کی موجودہ حالت بنائے رکھنے کے لیے سپریم کورٹ نے آج حکم جاری کر دیا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کے ذریعہ جاری حکم کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "سپریم کورٹ میں ہماری عرضی پر سالیسٹر جنرل نے مانا کہ چار ہفتوں میں 48 ہزار جھگیوں کی رہائش سے متعلق مسئلہ کا حل نکالا جائے گا، اور اس وقت تک کوئی جھگی نہیں ہٹائی جائے گی۔" ساتھ ہی سینئر وکیل ابھشیک منو سنگھوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ "ڈاکٹر ابھشیک منو سنگھوی کا ان جھگی والوں کو راحت دلوانے کے لیے شکریہ۔"

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت عظمی کو آج بتایا کہ جھگی معاملے میں ریلوے، محکمہ شہری ترقیات اور دہلی حکومت کے ذریعہ مل کر چار ہفتوں میں کوئی حل ڈھونڈ لینے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سا وقت تک جھگیوں کو نہیں ہٹایا جائے گا۔ سالیسٹر جنرل نے عدالت عظمی کو یقین دلایا کہ جب تک حکومت اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرتی، تب تک ان جھگیوں کو نہیں ہٹایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined