قومی خبریں

ای ڈی کی کارروائی سیاست پر مبنی ہے، چدمبرم کے وکیل ارشدیپ کا بیان

جسٹس رمنا نے چدمبرم کی آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں عبوری ضمانت کی عرضی پر فوری سماعت کے لئے معالہ کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے پاس بھیج دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے خلاف ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملہ میں بدھ کے روز لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس جاری ہونے کے بعد پی چدمبرم ملک سے باہر نہیں جا پائیں گے اور تمام ہوائی اڈوں، امیگریشن ڈیسکوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

Published: 21 Aug 2019, 6:10 PM IST

ای ڈی کی طرف سے یہ کارروائی جسٹس این وی رمنا کی قیادت والی سپریم کورٹ کی بنچ کی طرف سے چدمبرم کو گرفتاری سے راحت دینے سے انکار کے بعد انجام دی گئی۔ جسٹس رمنا نے چدمبرم کی آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں عبوری ضمانت کی عرضی پر فوری سماعت کے لئے معالہ کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے پاس بھیج دیا ہے۔

Published: 21 Aug 2019, 6:10 PM IST

چدمبرم کے وکیل ارشدیپ سنگھ کھورانا نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لُک آؤٹ نوٹس سیاست پر مبنی ہے کیوں کہ سابق وزیر کے ملک چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کھورانا نے سی بی آئی کو لکھے خط میں کہا، ’’آپ کا نوٹس قانون کے اس التزام کا تذکرہ کرنے میں ناکام ہے جس کے تحت میرے موکل کو دو گھنٹے کے اندر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔‘‘

Published: 21 Aug 2019, 6:10 PM IST

انہوں نے کہا، ’’اس کے علاوہ میرا موکل قانون کے مطابق اپنے حقوق کا استعمال کر رہا ہے اور اس نے 20 اگست کو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، جس سے آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں اس کی عبوری ضمامنت کی درخواست کو خراج کیے جانے کے حوالہ سے فوری راحت مل سکے۔‘‘

Published: 21 Aug 2019, 6:10 PM IST

دریں اثنا عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے بابری مسجد-رام جنم بھومی تنازع کی سماعت میں مصروف ہونے کے سبب سابق مرکز وزیر پی چدمبرم کو عبوری ضمانت سے متعلق معاملہ میں فی الحال راحت نہیں مل سکی۔

Published: 21 Aug 2019, 6:10 PM IST

پی چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے جسٹس این وی رمن کی بنچ کے سامنے معاملہ کو پیش کیا لیکن انہوں نے اس بابت کوئی فیصلہ دینے سے انکار کرتے ہوئے متعلقہ معاملہ چیف جسٹس کے پاس بھیج دیا۔ جسٹس رمن نے اس درمیان چدمبرم کو گرفتاری سے عبوری راحت دینے سے بھی انکار کردیا۔

Published: 21 Aug 2019, 6:10 PM IST

اس کے بعد کپل سبل نے چیف جسٹس کی بنچ کی جانب رخ کیا لیکن وہاں بابری مسجد-رام جنم بھومی تنازع کی سماعت شروع ہوچکی تھی، اس لئے سابق مرکزی وزیر کی عرضی پر سماعت نہیں ہوسکی۔

Published: 21 Aug 2019, 6:10 PM IST

خیال رہے دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں چدمبرم کی پیشگی ضمانت کی عرضی منگل کو مسترد کر دی تھی۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد ای ڈی اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ٹیمیں چدمبرم کی نئی دہلی کے جورباغ علاقہ میں واقع رہائش گاہ پر گئی تھیں مگر وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

Published: 21 Aug 2019, 6:10 PM IST

ای ڈی کے حکام نے کہا ہے کہ منگل کو دہلی ہائی کورٹ نے چدمبرم کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ لک آؤٹ نوٹس کے سلسلہ میں حکام نے کہا کہ یہ قدم احتیاط کے طور پر اٹھایا گیا ہے کیونکہ فی الحال چدمبرم کہاں ہیں اس کی جانکاری نہیں ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے کہا کہ آئی این ایکس میڈیا معاملہ کی جانچ کو آگے بڑھانے کے لئے چدمبرم کی اس کے سامنے موجودگی ضروری ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 21 Aug 2019, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Aug 2019, 6:10 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز