قومی خبریں

بھاگوت کے بیان کے پیچھے بگڑتی شبیہ یا ارشد مدنی سے ہوئی ملاقات کا اثر؟

آج سے تقریباً دو سال قبل جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت سے اپنی ملاقات کے دوران ہندو مسلم اتحاد پر زور دیا تھ تھا

موہن بھاگوت، تصویر یو این آئی
موہن بھاگوت، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: مسلم راشٹریہ منچ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس کےسربراہ موہن بھاگوت نے جس طرح ہندو مسلم اتحاد کی بات کی ہے اس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ بھاگوت کا یہ بیان کہ ’اگر کوئی ہندو یہ کہے کہ ہندوستان میں مسلمان نہیں رہنے چاہئیں تو وہ ہندو ہی نہیں ہے یا موب لنچنگ کرنے والے ہندتوا مخالف ہیں‘، سنگھ کی شبیہ کو پوری دنیا میں بہتر بنانے کی کوشش نظر آتا ہے لیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ انہوں نے جو کچھ کہا و جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی ان سے کہہ چکے ہیں۔

Published: undefined

آج سے تقریباً دو سال قبل جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت سے اپنی ملاقات کے دوران ہندو مسلم اتحاد پر زور دیا تھ تھا اور کہا تھا کہ اتحاد اس وقت تک یہ قابل عمل نہیں ہو سکتا جب تک کہ آپ اپنے لوگوں میں یہ بات نہ کہیں۔ مولانا مدنی نے مزید کہا تھا کہ موب لنچنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس سے خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ اس وقت تک یہ نہیں رک سکتا جب تک کہ اس کے خلاف قانون نہ بن جائے اور لوگوں کو سزا نہ ملے۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہندو مسلم اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا لیکن ہندو مسلم اتحاد کی بات آپ کو ہندوؤں اور ہندو تنظیموں کے درمیان کہنی ہوگی۔ مولانا مدنی نے واضح طور پر بھاگوت سے کہا تھا کہ ہندو مسلم اتحاد کی اہمیت سے آپ کو اپنے لوگوں کو آگاہ کرنا ہوگا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندو مسلم، اتحاد، یکجہتی کی باتیں ہندو تنظیموں اور ہندوؤں کے درمیان کی جائیں تاکہ اس کے اثرات مرتب ہوں اور ملک میں امن و سکون کی فضا ہموار ہو سکے۔

Published: undefined

اگر بھاگوت کے بیان کے پیچھے مولانا ارشد سے ہوئی ان کی بات چیت کو وجہ سمجھا جائے تو یہ ایک مثبت تبدیلی ہے لیکن اس کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ سنگھ جس سیاسی پارٹی کی سرپرستی کرتا ہے وہ بر سر اقتدار ہے۔ کورونا کے دوران ہوئی بد انتظامی اور بڑھتی مہنگائی نے بر سر اقتدار جماعت کی شبیہ بہت خراب کر دی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سنگھ کی شبیہ پر بھی اثر پڑا ہے۔ اس لئے بہت ممکن ہے کہ ان بیانات کے پیچھے ارشد مدنی سے ہوئی ان کی ملاقات وجہ نہ ہو بلکہ اصل وجہ شبیہ ہی ہو!

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined