قومی خبریں

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 1.70 لاکھ کے قریب

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 839 کورونا مریضوں کی موت ہونے سے مر نے والوں کی تعداد 1.70 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 839 کورونا مریضوں کی موت ہونے سے مر نے والوں کی تعداد 1.70 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1،52،879 نئے کیسز درج کئے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 58 ہزار 805 ہوگئی ہے۔ وہیں اس عرصے کے دوران 90،584 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب تک 1،20،81،443 مریض اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ ایکٹو کیسز 61،456 بڑھ کر 11،08،087 ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

اسی دوران مزید 838 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،69،275 ہوگئی ہے۔ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہر کر 90.44 فیصد ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 8.29 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.27 فیصد رہ گئی ہے۔ مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز کے معاملے میں سر فہرست ہے ، ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 2،097 بڑھ کر 5،38،160 ہو گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 53،005 مریض صحتیاب ہوئے ، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2748153 پہنچ گئی ، جبکہ 309 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 57638 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 8992 بڑھ کر 85،860 ہو گئے ۔ ریاست میں 342139 افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ123 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4777 ہوگئی ہے ۔ و ہیں آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اس دوران سب سے زیادہ ایکٹو کیسز 10،495 بڑھ کر 58801 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے 9085 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 608853 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹو کیسز 2142 بڑھ کر 28،773 ہو گئے ہیں۔ یہاں اب تک 11،235 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ، جبکہ 674415 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 3569 بڑھ کر 61،672 ہو گئے ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 12،849 ہوگئی ہے اور اب تک 980519 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 3593 بڑھ کر 40095 ہو گئے اور 2584 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 11 لاکھ 15 ہزار 342 ہوگئی ہے جبکہ مزید 17 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4767 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں ایکٹو کیسز 796 بڑھ کر 28015 ہو گئے ہیں اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 234270 ہوگئی ہے جبکہ 7448 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 37673 ہوگئی ہے اور اب تک 12886 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 876257 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 32707 ہو گئے ہیں اور اب تک 295339 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے 4160 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 25129 ہو گئے ہیں اور اب تک 4746 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 312151 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔

ہریانہ میں اس عرصے کے دوران 1311 کیسز بڑھنے کے ساتھ ایکٹو کیسز کی تعداد 19453 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے 3252 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 290736 افراد اس وباسے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 21366 ہو گئے ہیں اور اس وبا سے 10390 افراد کی موت ہو ئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 578742 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 20184 ہو گئے ہیں اور 1759 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 305335 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔

Published: undefined

آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 18666 پہنچ گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 895949 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ 7291 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ بہار میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 11999 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا وائرس سے 1604 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 265870 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 2916 ، جموں و کشمیر میں 2029 ، اڈیشہ میں 1926 ، اترا کھنڈ میں 1752، آسام میں 1717 ، جھارکھنڈ میں 1192 ، ہماچل پردیش میں 1115 ، گوا میں 846 ، پڈوچیری میں 689 ، تریپورہ 393، منی پور میں 393، چندی گڑھ میں 396 ، میگھالیہ میں 151 ، سکم میں 136 ، لداخ میں 131 ، ناگالینڈ میں 92 ، انڈو مان نکوبار میں 62 ، اردنچل پردیش میں 56 ، میزورم میں 11 ، دادار نگر حویلی اور دمن و دیو دو اور لکشدویپ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined