
چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی (فائل) / آئی اے این ایس
چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی کی رسمی وداعی کے دوران ایک وکیل نے کورٹ روم نمبر 1 میں سبکدوش ہو رہے چیف جسٹس پر پھولوں کی بارش کرنے کی کوشش کی، جس پر بنچ نے فوراً، لیکن ہلکے پھلکے انداز میں مداخلت کی۔ ایک وکیل نے وداعی تقریر پیش کرتے ہوئے چیف جسٹس گوئی کی تعریف کی اور پھر کہا کہ وہ بطور اعزاز چیف جسٹس پر پھولوں کی بارش کرنے کے لیے پھولوں کی پنکھڑیوں کا ایک پیکیٹ لے کر آئے ہیں۔
Published: undefined
وکیل نے اس پیکیٹ کو کھولا اور کچھ پنکھڑیاں اپنے ہاتھ میں لے کر اس اُچھالنے کی تیاری کی، لیکن اس سے قبل کہ وہ آگے بڑھ پاتے، چیف جسٹس گوئی نے فوراً کہا ’نہیں، نہیں، پھینکو مت، اسے کسی اور کو سونپ دو‘۔ یہ جملہ سنتے ہی کھچا کھچ بھرے کورٹ روم میں قہقہے لگنے شروع ہو گئے۔ یہ واقعہ چیف جسٹس بی آر گوئی کے اعزاز میں کورٹ نمبر 1 میں منعقد ایک رسمی بنچ کی کارروائی کے دوران پیش آیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی کا آج جج کی شکل میں مدت کار کا آخری دن ہے، کیونکہ وہ 23 نومبر کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ ملک کے اگلے چیف جسٹس سوریہ کانت ہوں گے۔ سینئرٹی کی بنیاد پر بی آر گوئی نے انھیں اپنا جانشیں قرار دیا ہے۔ جسٹس سوریہ کانت 53ویں چیف جسٹس آف انڈیا ہوں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی 6 ماہ اور 10 دنوں کی مدت کار کے بعد 23 نومبر کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس گوئی کی مدت کار کو کچھ اہم اسباب سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ اس عہدہ پر فائز ہونے والے پہلے بودھ اور دوسرے دلت شخص تھے۔ ان کی مدت کار 3 دہائیوں سے زیادہ وقت میں پہلی بار 90 ہزار کے نمبر کو پار کرنے والے زیر التوا معاملوں کے لیے بھی جانا جائے گا۔ 19 نومبر تک سپریم کورٹ میں 90167 معاملے تھے۔ اس سے قبل 1993 میں 90 ہزار کا نمبر پار ہوا تھا۔ سپریم کورٹ کے پاس ایک الگ اصول شماریات تھا، اس نے ایک ہی کیس فائل میں جڑے معاملوں اور اپیلوں کو دوہرا شمار کیا۔ تب سے اصول شماریات میں مزید ایک ترمیم ہوئی ہے، زیر التوا معاملوں کی تعداد شمار کرنے میں۔ اس وقت زیر التوا معاملوں کی تعداد تقریباً 9000 بڑھ گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined