قومی خبریں

مرکزی حکومت نے میری ’بوسٹر ڈوز‘ کی صلاح مان لی، یہ ایک صحیح قدم ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’مرکزی حکومت نے بوسٹر ڈوز کی میری صلاح مان لی ہے۔ یہ ایک صحیح قدم ہے۔ ملک کے ہر شخص تک ویکسین اور بوسٹر کی حفاظت پہنچانی ہوگی۔‘‘

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی شب قوم کے نام اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ ملک میں طبی اہلکاروں، فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سے زیادہ عمر کے بزرگوں کو کورونا ویکسین کی اضافہ احتیاطی خوراک یعنی کہ ’بوسٹر ڈوز‘ فراہم کی جائے گی۔ اس پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ان کی صلاح مان لی ہے اور یہ ایک صحیح قدم ہے۔

Published: 26 Dec 2021, 9:39 AM IST

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن ورکرز کے علاوہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بوسٹر ڈوز فراہم کرنے کا سلسلہ 10 جنوری 2022 سے شروع کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی 3 جنوری سے ٹیکہ کاری شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Published: 26 Dec 2021, 9:39 AM IST

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’مرکزی حکومت نے بوسٹر ڈوز کی میری صلاح مان لی ہے۔ یہ ایک صحیح قدم ہے۔ ملک کے ہر شخص تک ویکسین اور بوسٹر کی حفاظت پہنچانی ہوگی۔‘‘

Published: 26 Dec 2021, 9:39 AM IST

راہل گاندھی نے 22 دسمبر کو اپنے ٹوئٹ میں ملک کے شہریوں کو بوسٹر ڈوز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’ملک کی آبادی کی اکثریت کی ٹیکہ کاری تاحال مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ حکومت ہند بوسٹر ڈوز لگانی کب شروع کرے گی۔‘‘

Published: 26 Dec 2021, 9:39 AM IST

راہل گاندی نے ٹوئٹ کے ساتھ جس خبر کو شیئر کیا اس کے مطابق ٹیکہ کاری کی موجودہ رفتار کے حساب سے دسمبر تک ملک کے 42 فیصد شہریوں کو ٹیکہ لگایا جا سکے گا۔ جبکہ کورونا کی تیسری لہر کو آنے سے روکنے کے لئے دسمبر تک ملک کے 60 فیصد شہریوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہو جانی چاہئے۔ اس کے لئے ٹیکہ کاری کی موجودہ رفتار تقریباً 5.5 ملین ڈوز یومیہ سے بڑھا کر تقریباً 61 ملین یومیہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

Published: 26 Dec 2021, 9:39 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے خدشات کے پس منظر میں قوم کے نام اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اومیکرون کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایسے حالات میں ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 سے 18 سال کی عمر والے بچوں کے لئے 3 جنوری سے ٹیکہ کاری کی شروعات کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے کوماربیڈیٹی (ایک سے زیادہ بیماری میں مبتلا) والے شہریوں کو ان کے ڈاکٹر کی صلاح پر احتیاطی خوراک فراہم کی جائے گی۔

Published: 26 Dec 2021, 9:39 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Dec 2021, 9:39 AM IST