قومی خبریں

مرکز نے اب تک تلنگانہ کو صرف 70 لاکھ ٹیکے فراہم کیے: ڈاکٹر سرینواس

ڈاکٹر سرینواس نے کہا کہ ٹیکہ لینے کا عمل ایک منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے، تاہم کچھ دیر کے لئے ٹیکہ لینے والے پر نگرانی رکھی جاتی ہے۔ ٹیکے لینے والوں میں منفی اثرات کافی کم ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

حیدرآباد: ڈائریکٹر صحت عامہ تلنگانہ ڈاکٹر سرینواس نے واضح کیا کہ ریاست کے تمام افراد کا کووڈ ٹیکہ اندازی کے سلسلہ میں پرائیویٹ اسپتالوں کو حکومت نے اجازت دی ہے۔ ریاست کے لئے 6 کروڑ ٹیکوں کی ضرورت ہے۔ مرکز کی طرف سے اب تک ریاست کو صرف 70 لاکھ ٹیکے فراہم کیے گئے ہیں۔ آج 50ہزار افراد کو ٹیکے دیئے جا رہے ہیں۔ دوسرے ڈوز والوں کے لئے 35 لاکھ ڈوز کافی ہوجائیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے حیدرآباد کے ہائی ٹیکس میں کووڈ کی بڑے پیمانہ پر ٹیکہ اندازی کے پروگرام کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہ حیثیت مجموعی پہلے اور دوسرے ڈوز کو ملاکر 55 لاکھ ڈوز ریاست کے لئے درکار ہوں گے۔ مرکزی حکومت نے کمپنیوں کے ذریعہ 25 فیصد ٹیکے پرائیویٹ اسپتالوں کو دیئے، تاہم ریاستی حکومت تلنگانہ کے لئے زائد ٹیکے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کیونکہ ان ٹیکوں کی تیاری حیدرآباد میں ہی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ لینے کا عمل ایک منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے، تاہم کچھ دیر کے لئے ٹیکہ لینے والے پر نگرانی رکھی جاتی ہے۔ ٹیکے لینے والوں میں منفی اثرات کافی کم ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں کورونا کے معاملات میں کافی کمی ہوئی ہے۔ ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ کی برقراری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے ہر سرکل میں ایک ٹیکہ اندازی کے مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹیکہ اندازی کا کام حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں کی جانب سے بھی کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined