قومی خبریں

تیرتھ استھل ’پوری‘ کو بھکاریوں سے پاک کرنے کی مہم شروع

ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں ہو نے والی میٹنگ میں مختلف حصوں سے ’نلادری نیلے‘کی طرز پر 8 بھکاری مکان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہر ایک مکان اس طرز پر بنایا جا ئے گا کہ اس میں کم از کم 50 بھکاری رہ سکیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پوری: اڑیسہ کے عالمی شہرت یافتہ تیرتھ استھل’پوری‘کو بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے ایک مہم شروع کی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اتوار کے روز پوری اور آس پاس کے علاقوں کو بھکاریوں سے پاک بنانے کے لیے بھکاریوں کی شناخت اور ان کی باز آبادکاری اور معاشرہ میں پہچان دلانے کے لئے انتظامات کیےہیں۔

Published: undefined

ضلع مجسٹریٹ بلونت سنگھ کی صدارت میں ہو نے والی میٹنگ میں مختلف حصوں سے’’نلادری نیلے‘‘کی طرز پر آٹھ بھکاری مقام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہر ایک مکان اس طرز پر بنایا جا ئے گا کہ اس میں کم سے کم 50 بھکاری رہ سکیں۔ غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے سوشل ویلفیئر افسران بھکاریوں کی شناخت کریں گے۔کوڑھ کے مریضوں کو راستے پر بھیک مانگتے ہوئے پائے جانے پر ان کا علاج کرایا جائے گا جبکہ دماغی اور جسمانی طور پر معذور وں کو سڑکوں پر بھیک مانگنے سے روکا جائے گا اور انھیں بھکاری شیلٹر میں رکھا جائے گا۔چونکہ یہ ایک حساس اور دقت طلب کام ہے اس لیے انتظامیہ نے اس مقصد کے لیے پولیس اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد سے مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

پوری بلدیہ کے چار کمیونٹی منتظمین کو بھکاریوں کی شناخت اور اعداد وشمار کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے کام کرنے کا ذمہ سونپا ہے۔بھکاریوں کو کھانا،کپڑا اور دیگر سہولیات بھی مہیا کرائی جائیں گی۔انتظامیہ بھکاری شیلٹر میں رہنے والوں کی کاؤنسلنگ بھی کرے گا۔ ضلع سماجی فلاح وبہبود افسر تریناتھ پادھی نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ’پرفل یوجنا‘ سے رقم بھی ادا کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined