قومی خبریں

رامپور میں 11 سالہ دلت بیٹی کے ساتھ ہوئی درندگی بے حد شرمناک اور جھنجھوڑنے والی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش میں لگاتار ایسے جرائم صاف طور پر ثابت کرتے ہیں کہ بی جے پی حکومت میں دلت، خصوصاً بیٹیاں پوری طرح غیر محفوظ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / بشکریہ ایکس</p></div>

راہل گاندھی / بشکریہ ایکس

 

کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اتر پردیش کے رامپور ضلع میں ایک گونگی و بہری دلت بچی سے مبینہ طور پر عصمت دری کے واقعہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس معاملے میں بی جے پی حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ریاست میں دلت و خواتین غیر محفوظ ہیں اور جرائم پیشے بے خوف گھوم رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ رامپور میں گونگی و بہری دلت بچی سے مبینہ عصمت دری معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو تصادم کے بعد گرفتار کیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 11 سالہ متاثرہ بچی کا میرٹھ میڈیکل کالج میں علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی منگل کی شام اپنے گھر کے باہر سے لاپتہ ہو گئی تھی اور بدھ کی صبح ایک مقامی کسان نے بچی کو کھیت میں بیہوش حالت میں پایا۔

Published: undefined

اس معاملے میں راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کے رامپور میں 11 سالہ دلت بیٹی کے ساتھ ہوئی درندگی اور ظلم بے حد شرمناک اور جھنجھوڑنے والی ہے۔ اتر پردیش میں ایسے جرائم صاف طور پر ثابت کرتے ہیں کہ بی جے پی حکومت میں دلت، خصوصاً بیٹیاں پوری طرح غیر محفوظ ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’یہ بی جے پی کی دلت اور خاتون مخالف ذہنیت کا ہی نتیجہ ہے کہ جرائم پیشے نظامِ قانون سے بے خوف ہیں اور متاثرین بے بس۔ آخر کب تک اتر پردیش کی بیٹیاں ایسی درندگی کا شکار ہوتی رہیں گی؟‘‘ اپنی پوسٹ کے آخر میں راہل گاندھی لکھتے ہیں کہ ’’انتظامیہ سے سیدھا سیدھا مطالبہ ہے– جرائم پیشہ پر سخت کارروائی کرے اور متاثرہ و اس کے کنبہ کو جلد از جلد انصاف دلائے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined