قومی خبریں

’بھارت جوڑو یاترا‘ نے کئی معنوں میں لمبا راستہ طے کیا ہے

ایک صحافی دوست نے سوال پوچھا کہ ہم نے ہندوستان کو کتنا متحد کیا ہے۔ تو میں نے کہا کہہ جب تک یہ نہیں سمجھیں گے کہ ہم کتنے منقسم ہیں تبھی آپ سمجھیں گے کہ ہم کتنے قریب آئے ہیں۔

بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر
بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر 

جب ہم نے 7 ستمبر کو یاترا شروع کی تو مختلف سوالات تھے، کیا روزانہ 25 کلومیٹر کا سفر کرنا ممکن ہے؟ کون ساتھ آنا پسند کرے گا؟ کیا لوگ ساتھ آنا پسند کریں گے؟ آج 60 دن کے سفر کے بعد، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وہ سوالات پیچھے رہ گئے ہیں۔ جیسا کہ ہمیں اسکول کے دنوں میں سکھایا جاتا تھا کہ جب آپ آگے بڑھتے ہیں تو صرف پاؤں ہی نہیں آگے بڑھتے بلکہ آپ کا دل، آپ کی ہمت، آپ کے ساتھ چلنے والے لوگ بھی آگے بڑھتے ہیں۔ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی کامیابی سے توقعات بڑھ گئی ہیں اور اس کہاوت کا صحیح مطلب ہم تک پہنچ رہا ہے۔

Published: undefined

اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ سب آسان تھا۔ پچھلے 60 دن جسمانی طور پر تھکا دینے والے تھے لیکن ہم اس سے ابر گئے اور اس بات سے حیران ہیں کہ یہ دن کتنی جلدی گزر گئے۔ اس دوران میں نے ساتھی مسافروں سے بہت سی دوسری چیزیں سیکھی ہیں۔ یہ انسانی طرز عمل کے معاملہ میں ایک قسم کا کریش کورس رہا ہے۔

Published: undefined

یاترا میں دو طرح کے لوگ ہیں ایک وہ جو براہ راست کانگریس پارٹی سے وابستہ ہیں اور دوسرے وہ جو براہ راست جڑے نہیں ہیں لیکن ہمارے ساتھ آئے ہیں۔ چھتوں پر کھڑے لوگ، دکانوں کے سامنے کھڑے لوگ، گاؤں کے داخلی راستوں پر کھڑے لوگ، اپنے موبائل پر ویڈیو بنا رہے لوگ- ان کی آنکھیں اور ان کے چہرے ہمیں محسوس کراتے ہیں کہ یہ سفر کتنا اہمیت کا حامل ہے۔ ہم ان چہروں کو پڑھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمیں کتنے چیلنجوں پر قابو پانا ہے۔ ہم ایک نئی امید کے آثار دیکھ رہے ہیں۔

Published: undefined

مثال کے طور پر ہمارے ساتھ آنے والی خواتین یاتریوں نے (یاد رکھیں وہ پارٹی کارکن نہیں ہیں) مہنگائی اور خاندان چلانے کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے بارے میں بات کی۔ نوجوانوں نے کم ہوتی ہوئی ملازمتوں اور روزگار میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کی بات کی۔ فوج میں بھرتی کی تیاری کرنے والوں نے بھی بے روزگاری پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ یاترا جہاں سے بھی گزری مختلف مقامات پر کپاس، سویابین یا گنا اگانے والے کسانوں نے اپنی مختلف مشکلات بیان کیں۔ خواتین کی حفاظت، کسانوں کی بڑھتی ہوئی لاگت اور انہیں ملنے والی کم قیمت، مزدوروں کے لیے مناسب اجرت، نوجوانوں کے لیے روزگار اور مہنگائی- یہ تمام مسائل یاترا کے دوران ہمارے سامنے آئے۔

Published: undefined

مین اسٹریم میڈیا میں یاترا کی خبروں کی کمی کے پیش نظر یہ خاص طور پر اہم ہے۔ ہم نے اس کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور ہم میں سے ہر ایک اپنے گھر جیسا محسوس کر رہا ہے، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ملک نے سفر کے جذبے کو کتنی اچھی طرح سے سمجھا ہے۔ رپورٹنگ کی کمی نے اس کے اثرات کو متاثر نہیں کیا ہے اور اس بارے میں شکایت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس وقت کے بارے میں سوچیں جب ہمارے پاس ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کے لیے موبائل فون یا سوشل میڈیا نہیں تھا۔ ہم نے اپنا پیغام عام کرنے کے لئے اس وقت بھی طریقہ نکالا تھا اور حیرت انگیز طور پر اس سفر کے ساتھ بھی ویسا ہی ہوا۔ اب ہر کوئی اس کے بارے میں کسی نہ کسی طریقے سے جانتا ہے۔

Published: undefined

اس کا مطلب یہ ہے کہ واٹس ایپ فارورڈز اور اس سے آگے جو ٹی وی چینلز اور اخبارات دکھاتے یا پرنٹ کرتے ہیں، اس سے آگے ہمارا اندرونی مواصلاتی نظام اب بھی موجود ہے۔ جھونپڑیوں یا ٹاٹ پٹی والی چائے کی دکانوں، بسوں اور ٹرینوں میں، کھیتوں میں، دفاتر میں- ہر جگہ، کسی نہ کسی شکل میں، کسی نہ کسی دن، صبح یا شام، یہ بحث جاری ہے کہ بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔

Published: undefined

اس کے اثرات پر ایک صحافی دوست نے مجھے فون کیا اور پوچھا کہ ہم نے ہندوستان کو کتنا متحد کیا ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ ہم کوئی درزی کی دکان نہیں چلا رہے، ہم یہ پیمائش کریں کہ دو میٹر کا اضافہ کیا ہے یا تین میٹر! پہلے اپنے آپ سے پوچھیں کہ ہم کتنے منقسم ہیں تبھی آپ سمجھیں گے کہ ہم کتنے قریب آئے ہیں۔ جب تک آپ یہ نہیں سمجھیں گے کہ ہم کتنے علیحدہ ہو گئے ہیں، آپ کو معلوم نہیں ہوگا کہ یہ یاترا کس طرح لوگوں کو یکجا کر رہی ہے۔ یاترا کو پارٹی سیاست کے لحاظ سے دیکھنا بہت معمولی بات ہے۔ یقیناً یاترا کا مقصد سیاسی بھی ہے لیکن یہ محض سیاسی نہیں ہے۔

Published: undefined

ایک ایسے نوجوان کے بارے میں سوچیں جو سرکاری نوکری کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر جاتا ہے جب بھرتی کا عمل شروع نہیں ہوتا یا سوالیہ پرچہ لیک ہو جاتا ہے۔ اس بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ایسے نوجوانوں میں امید پیدا کرنا ہے۔ اس کا مقصد ان خواتین کو امید، طاقت اور اخلاقی مدد فراہم کرنا بھی ہے جن کی عصمت دری کرنے والوں کو حکومتی احکامات پر رہا کیا جاتا ہے اور جن کی رہائی کا بہت سے لوگ جشن مناتے ہیں۔ ایسے اہم مسائل کو اجاگر کرنے میں کئی کامیابیوں کے ذریعے، آگے بڑھتے ہوئے، بھارت جوڑو یاترا اس بات کو یقینی بنائے گی کہ حکومت کو جوابدہ بنایا جائے۔

Published: undefined

آپ ملک کے تمام لوگوں سے ٹیکس وصول کر رہے ہیں اور صرف اپنے دوستوں کی مدد کر رہے ہیں، یہ کام نہیں چلے گا۔ ملک کے لیے نعرے لگانے سے لیکن صرف اپنے دوستوں کی تجوریاں بھرنے سے نہیں چلے گا۔ ہم اس طرف بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں جس کے لیے روزگار کی پالیسی میں تبدیلی لانی چاہیے۔ جہاں تک مہنگائی کا تعلق ہے، اگر حکومت اپنا کردار ادا نہ کرے اور سب کچھ بازار پر چھوڑ دے تو یہ کیسے چلے گی۔ اگر حکومت عوام کی ذمہ داری نہیں لیتی تو عوام حکومت کی ذمہ داری کیوں لیں؟

Published: undefined

میڈیا کے ایک اور ساتھی نے پوچھا کہ کیا اس یاترا سے راہل جی کی شبیہ بہتر ہوگی؟ سوال خود ہی غلط ہے۔ اس یاترا نے ان کی شبیہ کو 'بہتر' نہیں کیا ہے، انہوں نے لوگوں کو سامنے حقیقی راہل گاندھی کو ظاہر کیا ہے- ایک حساس، خیال رکھنے والا، ذہین لیڈر جو لوگوں سے فوری اور آسانی سے جڑ جاتا ہے۔ وہ سب کو آرام دہ بناتا ہے، خواہ وہ عورت ہو یا بچہ یا بوڑھا، پڑھا لکھا ہو یا ناخواندہ۔

Published: undefined

ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کے لیے کروڑوں روپے لگائے گئے لیکن آخر کار لوگوں کو اصلی آدمی نظر آنے لگا۔ اور ان کے بارے میں پوچھے جانے والے ناقابل یقین سوالات کا سلسلہ ختم ہو گیا۔

(13 نومبر کو دہلی میں کنہیا کمار کی پریس بات چیت پر مبنی)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined