تصویر سوشل میڈیا
ملک میں پھیلتی فرقہ واریت اور نفرت کے زہر نے جہاں دانشور طبقہ کو فکر میں مبتلا کر رکھا ہے، وہیں بھائی چارے کی ایسی مثالیں بھی وقتاً فوقتاً سامنے آ جاتی ہیں جو سکون کا احساس دلاتی ہیں۔ راجستھان کے کوٹہ میں بھائی چارے کی ایک ایسی ہی مثال دیکھنے کو ملی ہے، جہاں ہندو-مسلم دوستوں کا ایک عمل خوب تعریفیں بٹور رہا ہے۔ 40 سال پرانے دونوں دوستوں نے اپنے بچوں کی شادی کا ایک مشترکہ کارڈ شائع کرایا ہے۔ یعنی ایک ہی کارڈ میں ہندو اور مسلم دو الگ الگ شادیوں کا دعوت نامہ موجود ہے۔ اس دعوت نامہ میں ہندی اور اردو دونوں زبانوں میں پروگرام کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
Published: undefined
موصولہ جانکاری کے مطابق یونس پرویز انصاری اور سوربھ چکرورتی کی شادی بالترتیب 17 اور 18 اپریل کو ہونے والی ہے۔ یونس پرویز کی شادی میں استقبال کرنے والے وشوجیت چکرورتی اور ان کی بیوی مدھو ہیں، جبکہ سوربھ چکرورتی کی شادی میں میزبان عبدالرؤف انصاری اور ان کی بیوی عزیز انصاری ہیں۔ وشوجیت چکرورتی اور عبدالرؤف انصاری کے درمیان بہت پرانی دوستی ہے اور دونوں کا کنبہ بھی ایک دوسرے سے بہت محبت کرنے والا ہے۔ وشو جیت کا کہنا ہے کہ ان کا کنبہ پہلے اسٹیشن علاقے کی مسجد گلی میں رہتا تھا۔ وہیں قریب میں عبدالرؤف انصاری کا کنبہ بھی رہتا تھا۔ دونوں میں دوستی ہوئی، پھر یہی دوستی اتنی گہری ہو گئی کہ انھوں نے ساتھ میں 40 سال قبل پراپرٹی ڈیلنگ کا بزنس شروع کر دیا۔ اس سے دونوں کنبوں میں دوستی زیادہ گہری ہوتی چلی گئی۔ حال یہ تھا کہ دونوں کنبے اب ایک دوسرے کے کنبہ کو اپنا خود کا کنبہ سمجھنے لگے۔
Published: undefined
آپس میں گہری دوستی کو پیش نظر رکھتے ہوئے وشوجیت اور عبدالرؤف نے ایک ساتھ مکان بنانے کا فیصلہ کیا۔ جنک پوری میں ہی زمین لے کر آس پاس دونوں کنبوں نے مکان بنوائے۔ دونوں میں دوستی اس قدر گہری ہو گئی کہ اب اپنے اپنے بیٹوں کی شادی کا کارڈ بھی مشترکہ شائع کروایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں بچوں کا ولیمہ ایک ہی جگہ رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
شائع کارڈ میں دی گئی جانکاری کے مطابق عبدالرؤف انصاری کے بیٹے یونس پرویز کی شادی 17 اپریل کو ہونے والی ہے، جبکہ وشوجیت چکرورتی کے بیٹے سوربھ کی شادی 18 اپریل کو ہوگی۔ دونوں کنبوں نے ولیمہ چندرلسیل روڈ کالا تالاب میں ایک پرائیویٹ ریسورٹ میں 19 اپریل کو رکھی ہے۔ اس تقریب کو ’دعوتِ خوشی‘ نام دیا گیا ہے۔ کارڈ میں عبدالرؤف انصاری کے بیٹے یونس پرویز انصاری کی شادی فرحین انصاری کے ساتھ ہونے والی ہے۔ بارات بورکھیڑا کے ایک ریسورٹ میں جائے گی، جہاں عشا کی نماز کے بعد نکاح ہوگا۔ سوربھ کی شادی شریشٹھا رائے کے ساتھ ہونے والی ہے۔ 18 اپریل کو بارات بوقت شام روانہ ہوگی اور اسٹیشن کے ایک میرج گارڈن میں جائے گی۔ یہاں دیر شب ان کے پھیرے ہوں گے۔ یونس پرویز اور سوربھ چکرورتی کی شادی کا جو کارڈ شائع ہوا ہے، اس میں قابل دید بات یہ ہے کہ اردو اور ہندی زبان کا استعمال انتہائی خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔ مثلاً کارڈ پر سب سے اوپر لکھا گیا ہے ’اُتسوِ شادی‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined