قومی خبریں

ہنومان چالیسہ تنازعہ میں جیل گئیں نونیت رانا کی رِہائی کے لیے 8 سالہ بیٹی نے کیا ’ہنومان چالیسہ‘ کا پاٹھ

نونیت رانا اور روی رانا کی آٹھ سالہ بیٹی آروہی رانا نے میڈیا سے کہا کہ ’’میری ممی اور پاپا کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے، اس لیے میں پوجا کر رہی ہوں۔‘‘

آروہی رانا
آروہی رانا ANI

مہاراشٹر میں ہنومان چالیسہ کو لے کر جاری تنازعہ میں روزانہ کچھ نہ کچھ نیا سامنے آ رہا ہے۔ لاؤڈاسپیکر پر اذان دیئے جانے کو لے کر اعتراض، اور پھر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش کے باہر ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرنے کی دھمکی دینے والی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے شوہر رکن اسمبلی روی رانا اس وقت جیل میں بند ہیں۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان دونوں کی آٹھ سالہ بیٹی آروہی رانا نے اپنے والدین کی جیل سے رہائی کے لیے گھر پر ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا ہے۔ یعنی جس ہنومان چالیسہ تنازعہ پر نونیت-روی کو جیل کے اندر ڈالا گیا ہے، اب اسی ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کر ان کو چھڑانے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق آروہی رانا نے امراوتی میں اپنے والدین کی جیل سے جلد رہائی کے لیے اپنی رہائش پر ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا۔ اس موقع پر آروہی نے میڈیا سے کہا کہ ’’میری ممی اور پاپا کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے، اس لیے میں پوجا کر رہی ہوں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ جیل میں بند نونیت-روی کی ضمانت عرضی پر سیشن کورٹ میں آئندہ 29 اپریل کو سماعت ہونے والی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined