تصویر سوشل میڈیا
جموں و کشمیر کے پہلگام میں آج دہشت گردوں نے سیاحوں کو نشانہ بنا کر گولیوں سے حملہ کر دیا۔ ’آج تک‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق حملے میں 6 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں 3 سیاح اور 3 مقامی افراد ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت کافی نازک ہے، جبکہ ایک سیاح کی موت ہو گئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حملے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد جائے وقوع پر پہنچی سیکورٹی فورسز کی ٹیم نے پورے علاقے کو خالی کرا کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ’کشمیر ریزسٹنس‘ نے لی ہے۔
Published: undefined
عام طور پر دہشت گرد سیکورٹی فورسز یا پھر غیر کشمیری لوگوں کو نشانہ بناتے تھے۔ لیکن اس بار دہشت گردوں نے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دہشت گردوں نے سیاحوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھڑ سواری کر رہے تھے۔ واضح ہو کہ ان دنوں گرمیوں کی چھٹی کا موسم بھی چل رہا ہے، ایسے میں بڑی تعداد میں سیاح اپنے اہل خانہ کے ساتھ جموں و کشمیر، خاص طور سے پہلگام پہنچتے ہیں۔
Published: undefined
ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز اور مقامی پولیس نے دوسرے سیاحوں کو پہلگام جانے پر فی الحال روک لگا دی ہے۔ پورے علاقے کو خالی کرا کر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم ’کشمیر ریزسٹنس‘ نے اس حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’غیر مقامی لوگوں کو 85000 سے زیادہ رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے یہ آبادیاتی تبدیلی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ یہ غیر مقامی لوگ سیاح بن کر آتے ہیں، رہائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہیں اور پھر ایسا برتاؤ کرنے لگتے ہیں جیسے وہ زمین کے مالک ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined