قومی خبریں

’ہندوستان کا ایسا صدر ہوگا تو دہشت گردی بڑھے گی‘، بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا شرد پوار پر متنازعہ بیان

بی جے پی رکن پارلیمنٹ دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی کے تعلق سے کہا کہ ’’دیدی سوچتی ہیں کہ اگر سب اسے (شرد پوار کو) ایک بار بولیں گے تو وہ مان جائے گا، لیکن کوئی اس کا نام نہیں بول رہا ہے۔‘‘

دلیپ گھوش، تصویر آئی اے این ایس
دلیپ گھوش، تصویر آئی اے این ایس 

بی جے پی کے لیڈروں کے متنازعہ بیانات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ بیان بی جے پی رکن پارلیمنٹ دلیپ گھوش کا سامنے آیا ہے جو پہلے بھی کئی متنازعہ بیانات دے کر سرخیوں میں رہ چکے ہیں۔ انھوں نے اس بار این سی پی سربراہ شرد پوار پر حملہ کیا ہے۔ دراصل شرد پوار کو اپوزیشن پارٹیاں صدارتی انتخاب میں اپنا امیدوار بنانے کی خواہش مند ہیں، لیکن شرد پوار نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ابھی سرگرم سیاست سے الگ ہونا نہیں چاہتے۔ یعنی صدارتی عہدہ کی دوڑ سے انھوں نے اپنا نام ہٹا لیا ہے۔ اس کے باوجود دلیپ گھوش نے بیان دیا ہے کہ شرد پوار کے دہشت گردوں سے تعلقات تھے، ہمارے ملک میں ایسا صدر ہوگا تو دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔

Published: undefined

دلیپ گھوش نے شرد پوار کے نام پر غور کرنے والی ممتا بنرجی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’دیدی سوچتی ہیں کہ اگر سب اسے ایک بار بولیں گے تو وہ مان جائے گا۔ لیکن کوئی اس کا نام نہیں بول رہا ہے۔ اس میٹنگ میں 16 پارٹیاں شامل ہوئی ہیں لیکن ان لوگوں کے وجود کو لے کر ہی سوال ہے۔‘‘ دلیپ گھوش نے یہ کہہ کر بھی مذاق بنایا کہ وزیر اعلیٰ (ممتا بنرجی) کی طویل مدت سے یہ خواہش ہے کہ وہ آل انڈیا سطح کی لیڈر بنیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آئندہ 18 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے این سی پی سپریمو نے خود کو کچھ دن پہلے ہی الگ کر لیا تھا۔ اس کے باوجود مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی میں این سی پی سربراہ سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس دوران دونوں لیڈروں نے صدارتی انتخاب پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ میٹنگ تقریباً 20 منٹ چلی۔ میٹنگ کو لے کر شرد پوار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ممتا بنرجی نے آج دہلی میں میری رہائش پر مجھ سے ملاقات کی۔ ہم نے اپنے ملک سے جڑے مختلف ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined