قومی خبریں

حکومت سو رہی ہے اور وزیر اعلیٰ کے بس کی بات نہیں رہی: تیجسوی یادو کا نتیش پر بڑا حملہ

تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ وزیر اعلی صرف وہی کہتے ہیں جو ان کے آس پاس کے افسران انہیں تحریری طور پر دیتے ہیں۔ اقتدار میں لوگ مجرموں کے حق میں قوانین بدل رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بہار میں پولیس اہلکاروں پر مسلسل حملوں اور بڑھتے جرائم کو لے کر سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ  نتیش کو نشانہ بنایا ہے۔ اے این آئی کو دیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بہار کا امن و امان وزیراعلیٰ کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ تیجسوی یادو نے اقتدار میں رہنے والوں پر مجرموں کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے کہا، "جرائم بڑھ رہے ہیں، حکومت سوئی ہوئی ہے اور وزیر اعلیٰ بے ہوشی کی حالت میں  ہیں۔وزیر اعلیٰ  نتیش کمار کے دور میں پولیس بھی محفوظ نہیں ہے۔ مجرم بے لگام ہیں کیونکہ اقتدار میں لوگ ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ہولی کے دوران اس طرح کے کئی واقعات ہوئے ہیں۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ وزیر اعلی ٰ صرف وہی کہتے ہیں جو ان کے آس پاس کے افسران انہیں تحریری طور پر دیتے ہیں۔ اقتدار میں لوگ مجرموں کے حق میں قوانین بدل رہے ہیں۔ یہ ریکارڈ پر ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دور میں سب سے زیادہ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ اب بہار کا امن و امان وزیراعلیٰ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

Published: undefined

بتا دیں کہ بہار کے مونگیر میں جمعہ کو دو پارٹیوں کے درمیان لڑائی کو حل کرنے گئی پولیس پر گاؤں والوں نے حملہ کر دیا۔ اے ایس آئی سنتوش کمار پر ایک فریق نے کئی بار اس کے سر پر خنجر سے حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے اور بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اس سے قبل ارریہ میں بھی اے ایس آئی راجیو کمار مال گاؤں والوں کے چھاپے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined