وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور تیجسوی یادو/ تصویر: سوشل میڈیا
بہار میں رواں سال ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل ہی سیاسی پارہ کافی ہائی ہو چکا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) دفتر کے سامنے احتجاج کر رہے تیجسوی یادو سے اتوار (9 مارچ) کو نامہ نگاروں نے جب سوال کیا کہ کیا آر جے ڈی کی جانب سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ’مہاگٹھ بندھن‘ میں آنے کا آفر دیا گیا ہے؟ کیا مہاگٹھ بندھن میں آئیں گے تو ان کا استقبال کریں گے؟ اس پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ناراض ہو گئے اور کہا کہ ’’بکواس ہے یہ، اب بہار میں سیدھا اسمبلی انتخاب ہوگا۔‘‘
Published: undefined
علاوہ ازیں تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار کو ساتھ لانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نتیش اور بی جے پی دونوں ریزرویشن چور ہیں۔ ریزرویشن چوروں کو ہم ساتھ نہیں لے سکتے ہیں۔ ہماری پارٹی کی جانب سے نتیش کمار کو نہ تو پہلے آفر دیا گیا تھا اور نہ ابھی دیا گیا ہے۔ ان کو آفر نہیں دیں گے۔ بیان دینے کے لے ہم اور لالو یادو مجاز ہیں۔ اس کے علاوہ کسی کو بھی اس پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ آخر اس طرح کا سوال کہاں سے آ جاتا ہے؟ اس طرح کی فالتو کی باتیں نہیں ہونی چاہیے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو کے اس بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ نتیش کے لیے مہاگٹھ بندھن کے دروازے بند ہیں۔ ویسے آئے دن آر جے ڈی کے لیڈران ہی نتیش کو ڈر دکھاتے رہتے ہیں کہ ’’بی جے پی، جے ڈی یو کے اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ کو توڑ دے گی، نتیش کو وزیر اعلیٰ کی کرسی سے ہٹا دے گی، اپنا وزیر اعلیٰ بنا لے گی، جے ڈی یو کو ختم کر دے گی۔‘‘ حالانکہ آر جے ڈی لیڈران کئی بار نتیش کمار کو بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر مہاگٹھ بندھن میں آنے کا آفر بھی دے دیتے ہیں، لیکن تیجسوی یادو نے صاف کر دیا ہے کہ نتیش کے لیے کوئی آفر نہیں ہے۔ ویسے نتیش کمار کئی بار بول چکے ہیں کہ 2 بار ادھر سے ادھر ہو گئے تھے، اب ہمیشہ این ڈی اے میں ہی رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined