قومی خبریں

’سماج کو زہر آلود کرنے بہار آ رہے ہیں امت شاہ‘، وزیر داخلہ کے دورۂ بہار پر تیجسوی یادو نے اٹھایا سوال

بہار میں بی جے پی کے اقتدار سے باہر ہونے کے بعد امت شاہ پہلی بار 23 ستمبر کو سیمانچل کے دو روزہ دورے پر بہار پہنچ رہے ہیں، وہ 23 ستمبر کو پورنیہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی 

بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے آئندہ بہار دورے کو لے کر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے آج تلخ حملہ کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’امت شاہ بہار آ رہے ہیں تو بتائیے کہ خصوصی ریاست کا درجہ دیں گے یا نہیں؟ ایک بات تو سب کے من میں ہے کہ آنے کا مقصد کیا ہے؟ سماج کو زہر آلود کرنا ہی ان کے دورہ کا مقصد ہے۔ امت شاہ آ کر یہی بولیں گے کہ جنگل راج آ گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سابق صدر امت شاہ 23 اور 24 ستمبر کو بہار کے سیمانچل کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دورے کو لے کر بہار بی جے پی کے تمام بڑے لیڈران سے لے کر دیگر ریاستوں کے بھی کئی بی جے پی لیڈر جی توڑ محنت کر رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ امت شاہ سیمانچل کے دورے سے بہار میں بی جے پی کی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ایسے میں ان کا یہ دورہ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان شاہ کے دورے سے پہلے جمعرات کو تیجسوی یادو نے کئی سوال کھڑے کیے ہیں۔ تیجسوی نے جہاں بہار کے خصوصی ریاست کا درجہ اور اسپیشل پیکیج کو لے کر سوال اٹھائے، وہیں پوچھا کہ ان کے آنے کا مقصد کیا ہے؟ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ ’’امت شاہ آ رہے ہیں تو بتائیے کہ خصوصی ریاست کا درجہ دیں گے یا نہیں؟‘‘

Published: undefined

پارٹی دفتر پہنچے تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ ایک سوال تو سبھی کے من میں ہے کہ ان کے بہار آنے کا مقصد کیا ہے؟ سماج کو زہر آلود کرنا ہی ان کے آنے کا مقصد ہے۔ انھوں نے کہا کہ امت شاہ آ کر یہی بولیں گے کہ جنگل راج آ گیا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف بولیں گے اور ہندوؤں کو مشتعل کریں گے، بس اتنا ہی تو کرتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ 23 ستمبر کو سیمانچل کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ بہار میں بی جے پی کے اقتدار سے باہر ہونے کے بعد امت شاہ کا یہ پہلا دورۂ بہار ہے۔ امت شاہ 23 ستمبر کو پورنیہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے، اور پھر 24 ستمبر کو کشن گنج میں میٹنگ کریں گے۔ شاہ کے اس دورے کو بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی قیادت والے این ڈی اے نے ریاست کی 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے 39 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined