قومی خبریں

تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد جلد کرائیں گے کورونا انفیکشن کی جانچ

مولانا سعد کے وکیل فضیل احمد ایوبی کا کہنا ہے کہ مولانا سعد کے خلاف میڈیا میں طرح طرح کی بے بنیاد باتیں پھیلا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا محمد سعد کاندھلوی كوارنٹين کی مدت پوری ہونے کے بعد کورونا وائرس یعنی كووڈ-19 انفیکشن کی جانچ کرائیں گے۔ مولانا سعد کے وکیل فضیل احمد ایوبی نے آج یو این آئی سے بات چیت میں کہا کہ نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت معاملے کی جانچ کرنے والی دہلی پولس کی کرائم برانچ کی جانب سے کورونا انفیکشن کی جانچ کرائے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جانچ کرنے والی ٹیم کے مشورہ پر مولانا سعد کا جلد ہی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جائے گا اور رپورٹ آنے کے بعد اس سلسلے میں بتایا جائے گا۔

Published: undefined

فضیل احمد ایوبی نے کہا کہ مولانا سعد کے خلاف میڈیا میں طرح طرح کی بے بنیاد باتیں پھیلا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ مولانا کی طرف سے جانچ سے بھاگنے یا خود کو اس سے الگ رکھے جانے کا باقاعدہ طورپر کبھی کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولس نے تبلیغی جماعت کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور اس کی جانچ وہ کر رہی ہے۔ لہٰذا جانچ کے درمیان کسی طرح کی افواہ اور بدنام کرنے والی خبریں جاری کرنا کسی بھی طرح سے مناسب نہیں ہے۔ پولس کی جانب سے جن سوالوں کے جواب مانگے گئے ہیں، وہ سب ان کو دستیاب کرائے گئے ہیں اور آگے بھی جانچ میں جس قسم کے تعاون کی ضرورت ہو گی اسے پورا کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined