قومی خبریں

ارکان پارلیمنٹ کی معطلی: ’پی ایم مودی اور بی جے پی ملک میں سنگل پارٹی راج قائم کرنا چاہتے ہیں!‘ ملکارجن کھڑگے

کھڑگے نے کہا کہ 141 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا کیونکہ وہ وزیر داخلہ سے دراندازی پر بیان چاہتے تھے لیکن ان کے داخلے میں سہولت فراہم کرنے والے بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کو بچا لیا گیا

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia</p></div>

ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia

 

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں لاپروائی کے واقعہ پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے بعد بعد لوک سبھا کے 95 اور راجیہ سبھا کے 46 ارکان سمیت کل 141 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرنے دینے کے معاملہ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی ملک میں 'سنگل پارٹی راج' قائم کرنا چاہتے ہیں اور اسی کے لیے ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سے معطل کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا ’’کانگریس لیڈر نے کہا کہ 141 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ وزیر داخلہ سے دراندازوں کے داخلے پر بیان چاہتے تھے لیکن بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ، جنہوں نے ان کے داخلے میں سہولت فراہم کی تھی، کو بچا لیا گیا ہے۔ یہ کس قسم کی تحقیقات ہے؟‘‘

Published: undefined

کھڑگے نے کہا کہ بظاہر درانداز مہینوں سے اس کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور پوچھا کہ اس بڑی انٹیلی جنس ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟ کھڑگے نے حیرت کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ کی کثیرالجہتی سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے، دو درانداز اپنے جوتوں میں چھپے پیلے رنگ کے گیس کے کنستروں کے ساتھ عمارت میں داخل ہونے اور ہندوستان کی جمہوریت کے مقدس مقام تک پہنچنے میں کیسے کامیاب ہوئے؟

Published: undefined

کھڑگے نے کہا، ’’وزیر اعظم اور ان کی پارٹی ملک میں 'سنگل پارٹی راج' قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ 'سنگل پارٹی راج' کی بات کرتے ہیں جو جمہوریت کو منہدم کرنے کے مترادف ہے۔ بالکل یہی انہوں نے اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر کے کیا ہے۔‘‘

کانگریس صدر نے کہا، ’’اس شرمناک حفاظتی کوتاہی کے لیے اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کو سزا دینے کے بجائے انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کے جمہوری حقوق چھین لیے ہیں اور اس طرح جوابدہی سے بچ رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined