قومی خبریں

اراکین پارلیمنٹ کی معطلی: اپوزیشن پارٹیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک مارچ، راہل شامل

اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج اور اپوزیشن کے اراکین کی معطلی پر راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کا یہ احتجاج پارلیمنٹ میں ان کی آواز کو دبانے کے خلاف ہے۔

تصویر قومی آواز/ ویپن
تصویر قومی آواز/ ویپن 

نئی دہلی: کانگریس اور کئی اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابائے قوم گاندھی جی کے مجسمے سے وجے چوک تک مارچ کیا اور راجیہ سبھا کے تمام 12 اراکین کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی، ادھیر رنجن چودھری، کے سریش، شیو سینا کےرہنما سنجے راؤت، ڈی ایم کے کے رہنما تروچی شیوا سمیت کئی اراکین نے شرکت کی۔

Published: undefined

تصویر قومی آواز/ ویپن

احتجاج کے دوران سیاسی رہنماؤں نے بڑے بینر اٹھا رکھے تھے جس میں 12 اراکین کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بعض اراکین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’جمہوریت بچاؤ آئین بچاؤ‘- ’آمریت (تانا شاہی) نہیں چلے گی‘ جیسے نعرے درج تھے۔

Published: undefined

مارچ کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وجے چوک میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے، ایوان میں اپوزیشن کی آواز کو دبایا جا رہا ہے اور اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں اہم مسائل پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج اور اپوزیشن کے اراکین کی معطلی پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کا یہ احتجاج پارلیمنٹ میں ان کی آواز کو دبانے کے خلاف ہے۔ جن اراکین کو ایوان کی کارروائی سے پورے سیشن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined