قومی خبریں

سشما سوراج کے شوہر سوراج کوشل کا 73 سال کی عمر میں انتقال، طویل مدت سے تھے علیل

سوراج کوشل ملک کے مشہور و معروف وکیل رہے ہیں۔ انھوں نے میزورم کے گورنر عہدہ کی ذمہ داری بھی سنبھالی تھی۔ دہلی بی جے پی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ ان کے انتقال کی خبر دی۔

<div class="paragraphs"><p>ایڈووکیٹ سوراج کوشل کی فائل تصویر، ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/BansuriSwaraj">@BansuriSwaraj</a></p></div>

ایڈووکیٹ سوراج کوشل کی فائل تصویر، ’ایکس‘ @BansuriSwaraj

 

مشہور و معروف لیڈر آنجہانی سشما سوراج کے شوہر سوراج کوشل کا آج 73 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ نئی دہلی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج کے والد اور معزز وکیل تھے۔ طویل مدت سے وہ بیمار چل رہے تھے اور آج وہ اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔ دہلی بی جے پی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ ان کے انتقال کی خبر دی۔ اس خبر نے سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔

Published: undefined

بنیادی طور پر ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے سوراج کوشل کی پیدائش سولن میں 12 جولائی 1952 کو ہوئی تھی۔ وہ ملک کے مشہور و معروف وکیل رہے اور میزورم کے گورنر کی ذمہ داری بھی انھوں نے سنبھالی۔ دہلی بی جے پی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری پوسٹ میں بتایا کہ ان کی آخری رسومات 4 دسمبر کی شام 4.30 بجے لودی روڈ شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی۔ آخری رسومات کی سبھی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ سوراج کوشل کا آخری دیدار کرنے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے ہیں۔

Published: undefined

اپنے والد کے انتقال پر بانسری سوراج نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ بھی ڈالی ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’’پاپا سوراج کوشل جی، آپ کی اپنائیت، آپ کی سادگی، آپ کی حب الوطنی اور آپ میں موجود بے پناہ صبر میری زندگی کی وہ روشنی ہے جو کبھی مدھم نہیں ہوگی۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’آپ کا جانا دل کی سب سے گہری تکلیف بن کر اتری ہے، لیکن من یہی بھروسہ کیے ہوئے ہے کہ آپ اب ماں کے ساتھ پھر سے مل چکے ہیں، ایشور کی موجودگی میں، ہمیشہ کے سکون میں۔‘‘ انھوں نے آخر میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’آپ کی بیٹی ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا فخر ہے، اور آپ کی وراثت، آپ کے اقدار و آپ کی دعائیں ہی میرے آگے کے ہر سفر کی بنیاد رہیں گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined