قومی خبریں

’’بی جے پی کی گندی سیاست کے سبب سوشانت کی روح آج بھی نجات سے محروم‘‘

سوشانت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مہاراشٹر کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے کہا کہ ’’فلم انڈسٹری ایک انتہائی باصلاحیت اور آنے والا ستارہ کھو چکی ہے اور اس کا نقصان زیادہ دیر تک محسوس کیا جائے گا۔‘‘

سچن ساونت، تصویر آئی اے این ایس
سچن ساونت، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: سوشانت سنگھ راجپوت کی 35 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج جمعرات کے روز مہاراشٹرا کانگریس نے حزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس کی سازشوں کی وجہ سے بالی ووڈ کے انجہانی اداکار کی روح "موکش" ( نجات) سے محروم ہے۔

Published: undefined

سوشانت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، ریاستی کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے کہا کہ فلم انڈسٹری ایک انتہائی باصلاحیت اور آنے والا ستارہ کھو چکی ہے اور اس کا نقصان زیادہ دیر تک محسوس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا سوشانت کی موت 14 جون 2020 کوئی تھی اور آٹھ ماہ کے طویل عرصے کے باوجود ان کی موت کی اصل وجوہات ملک کے لوگوں پر ظاہر نہیں کی گئیں، حالانکہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور منشیات کنٹرول بیورو جیسی تین مرکزی ایجنسیوں کی تحقیقات کے لئے تعینات ہیں۔

Published: undefined

انھوں نے کہا کہ یہ یاد رکھا جائے گا کہ "بی جے پی نے مہاراشٹرا اور بہار میں اپنی گندی سیاست اور دوسرے محاذوں کس طرح اس کی موت کا استحصال کیا۔ انہوں نے اس واقعے کو ریاست میں مہا وکاس اگھاڑی کو غیر مستحکم کرنے کے لئے استعمال کیا اور گزشتہ سال بہار کے انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے اس کے نام کا غلط استعمال کیا۔ "

Published: undefined

انہوں نے بی جے پی پر "سوشانت کی روح کو نجات" سے محروم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹی نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی مہاراشٹرا حکومت کو بدنام کرنے اور بہار انتخابات میں عوام کے سامنے غلط بیانی کرنے اور جوڑ توڑ کی سیاست کے لیے سوشانت کی موت کا استعمال کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے بی جے پی نے سی بی آئی، ای ڈی اور این سی بی کو تعینات کیا ہے، لیکن اب تک ان کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا ہے... ہم بار بار مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ سی بی آئی اس معاملے کو حقائق کے سامنے پیش کرے جو اس کی تحقیقات سے سامنے آیا ہے۔‘‘

Published: undefined

ساونت نے یہ جاننے کا مطالبہ کیا کہ سوشانت کی خود کشی کے نتیجے میں اس معاملے پر سی بی آئی کیوں خاموش ہیں، بی جے پی نے ان کی موت کی سیاست کیوں کی اور اسے 'قتل' کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کیوں کی، این سی بی اور ای ڈی کی تحقیقات کا کیا نتیجہ نکلا۔ ساونت نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے سوشانت کی روح آج بھی بے قرار اور نجات سے مجروم ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ حکمران اتحادی، شیو سینا-نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس نے مستقل طور پر مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لئے سی بی آئی اس معاملے میں اپنے نتائج ظاہر کرے۔ دوسری طرف سی بی آئی نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا ہے کہ اس نے سوشانت کی موت کی تحقیقات کی فائل بند نہیں کی ہے اور تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined