قومی خبریں

کمار وشواس کے بیہودہ طنز پر سپریا شرینیت کا جوابی حملہ، "آپ نے خواتین کے تئیں اپنی چھوٹی سوچ کو ظاہر کر دیا"

سپریا شرینیت نے کمار وشواس سے سوال کیا "کیا ایک لڑکی کو اپنی مرضی کی شادی کرنے کا حق نہیں؟ یا کون کیا کھائے گا، کیا پہنے گا، کس سے محبت کرے گا، اس کا فیصلہ بھی مذہب کے نام نہاد ٹھیکیدار ہی کریں گے؟"

<div class="paragraphs"><p>سپریا شرینیت، تصویر&nbsp;@INCIndia</p></div>

سپریا شرینیت، تصویر @INCIndia

 

کمار وشواس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں کمار کہتے نظر آ رہے ہیں "اپنے بچوں کو رامائن سنوائیے، گیتا پڑھوائیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر کا نام تو رامائن ہو اور آپ کے گھر کی شری لکشمی کو کوئی اور اٹھا کر لے جائے"۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کانگریس رہنما سپریا شرینیت نے کمار وشواس کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سپریا شرینیت نے کمار وشواس کے اس بیان کو اداکارہ سوناکشی سنہا پر بیہودہ طنز بتایا ہے۔ سپریا نے کہا "اگر آپ کے اپنے گھر میں ایک بیٹی ہو تو کیا آپ کسی اور کی بیٹی پر بھدّا تبصرہ کرکے سستی تالیاں بٹوریں گے؟ ایسا کرنے پر آپ کس حد تک گرے ہوئے ہیں، اس کا تو اندازہ لگ ہی گیا ہے۔"

Published: undefined

کانگریس رہنما نے آگے کہا "کمار وشواس جی! آپ نے سوناکشی سنہا کے بین مذہبی شادی پر تو بیہودہ طنز کیا ہی پر آپ نے اپنے اندر خواتین کے لیے جو اصل سوچ ہے، اسے بھی ظاہر کر دیا۔ آپ کے الفاظ 'ورنہ آپ کے گھر کی شری لکشمی کو کوئی اور اٹھا کر لے جائے گا'، کیا لڑکی کوئی سامان ہے، جس کو کوئی کہیں اٹھا کر لے جائے گا؟ کب تک آپ کے جیسے لوگ ایک عورت کو پہلے والد اور پھر شوہر کی ملکیت سمجھتے رہیں گے؟"۔

سپریا شرینیت نے مزید کہا کہ شادی اور ازدواجی زندگی کی بنیاد برابری، آپسی اعتماد اور آپسی محبت ہے۔ کوئی کسی کو کہیں اٹھا کر نہیں لے جاتا اور 2024 کے ہندوستان میں آپ اپنی مرضی سے شادی کرنے پر پرورش پر سوال اٹھا رہے ہیں؟ کیا ایک لڑکی کو یہ حق نہیں کہ جس سے اس کی مرضی ہو اس سے وہ شادی کرے؟ یا کون کیا کھائے گا، کیا پہنے گا، کس سے محبت کرے گا، کیسے شادی کرے گا، اس کا فیصلہ بھی مذہب کے نام نہاد ٹھیکیدار کریں گے؟

Published: undefined

کانگریس رہنما نے کہا کہ ویسے پرورش پر تو سوال تب بھی نہیں ہونا چاہیے، جب آپ کے ساتھ والے باؤنسر ایک ایلیٹ ڈاکٹر کو پیٹ ڈالیں۔ یہ تو آپ کی کمی ہے جو آپ کا اسٹاف آپ کے رہتے ہوئے ایسا کرے، آپ کے سرٹیفکیٹ کی نہ تو شتروگھن سنہا جی کو ضرورت ہے اور نہ ان کی کامیاب بیٹی سوناکشی کو۔ لیکن اپنے سے 17 سال چھوٹی عمر کی لڑکی پر آپ کا تبصرہ آپ کی چھوٹی سوچ کو بے نقاب ضرور کر دیتی ہے، نہ شری رام کسی کی بپوتی ہیں، نہ رامائن، نہ اس سے جڑا کوئی نام۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined