قومی خبریں

لکشدیپ کے نااہل ٹھہرائے گئے رکن پارلیمنٹ فیضل کی رکنیت بحالی میں تاخیر معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت کل

سپریم کورٹ این سی پی لیڈر محمد فیضل کی لوک سبھا سکریٹریٹ کے خلاف عرضی پر منگل کے روز سماعت کرنے کے لیے راضی ہو گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>محمد فیضل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

محمد فیضل، تصویر آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ نے پیر کے روز لکشدیپ کے نااہل قرار دیئے گئے رکن پارلیمنٹ محمد فیضل پی پی کے ذریعہ ان کی رکنیت بحالی کرنے میں ہو رہی تاخیر کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی پر سماعت کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ فیضل کی 10 سال کی جیل کی سزا پر کیرالہ ہائی کورٹ نے 25 جنوری کو روک لگا دی تھی، اس کے باوجود ابھی تک ان کی پارلیمانی رکنیت بحال نہیں ہو سکی ہے۔

Published: undefined

سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے فیضل کی طرف سے پیش ہو کر اس معاملے کو ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بنچ کے سامنے رکھا۔ سنگھوی نے جانکاری دی کہ خط لکھے گئے تھے، لیکن فیضل کی رکنیت بحال کرنے کے لیے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں مختصر سماعت کے بعد منگل کے روز عرضی پر سماعت کی اجازت دی۔

Published: undefined

فیضل کے ذریعہ پیش کردہ عرضی میں دلیل دی گئی ہے کہ لوک سبھا سکریٹریٹ نے 13 جنوری کو جاری نوٹیفکیشن کو واپس نہیں لیا، جس میں انھیں رکن پارلیمنٹ کے طور پر نااہل ٹھہرایا گیا تھا۔ وکیل کے آر ششی پربھو کے ذریعہ داخل عرضی میں این سی پی لیڈر نے کہا کہ ان کی سزا پر ہائی کورٹ نے 25 جنوری کو روک لگا دی اور عدالت عظمیٰ نے بھی ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے باوجود اب تک لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ان کی رکنیت بحال نہیں کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined