قومی خبریں

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف تین عرضیوں پر سپریم کورٹ میں آج ہوگی سماعت

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف سپریم کورت میں تین عرضیاں داخل کی گئی ہیں، جن میں اس اسکیم پر فی الحال روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس  

نئی دہلی: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف دائر عرضیوں پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گا۔ ان درخواستوں میں اسکیم کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج میں چار سال تک بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم پر پارلیمنٹ میں تنازعہ جاری ہے، تاہم اس دوران سپریم کورٹ میں بھی آج اس معاملے کی سماعت ہوگی۔ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف سپریم کورٹ میں تین عرضیاں دائر کی گئی ہیں، جن میں اس اسکیم پر فی الحال روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی گزاروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس سکیم کو ان لوگوں پر لاگو نہ کیا جائے جو فوج میں ملازمت حاصل کرنے کے لئے پہلے ہی درخواست پیش کر چکے ہیں۔

Published: undefined

اس معاملے میں مرکزی حکومت نے ایک کیویٹ بھی داخل کی ہے، جس میں اپیل کی گئی ہے کہ اس کا موقف سنے بغیر کوئی حکم نہ سنایا جائے۔ اس معاملہ پر سپریم کورٹ میں جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، سوریہ کانت اور اے ایس بوپنا کی 3 رکنی بنچ سماعت کرے گی۔ تاہم اگنی پتھ اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں زیر سماعت تین عرضیاں ہرش اجے سنگھ، منوہر لال شرما اور رویندر سنگھ شیخاوت کی طرف سے دائر کی گئی ہیں۔

Published: undefined

منوہر لال شرما نے اسکیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے غلط طریقے سے اور ملک کے مفاد کے خلاف لاگو کیا گیا ہے۔ ہرش اجے سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت حکومت کو اسکیم پر نظرثانی کا حکم دے۔ سنگھ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ عدالت اس اسکیم پر فی الحال روک لگا دے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined