قومی خبریں

استھانہ کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت جمعرات کو

درخواست گزار نے مسٹراستھانہ کی تقرری معاملے میں وزیراعظم نریندرمودی، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اوروزارت داخلہ کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر راکیش استھانہ کی دہلی پولیس کمشنرکے طورپر تقرری کے خلاف دائر درخواست پر جمعرات یعنی پانچ اگست کوسماعت کرے گی۔

Published: undefined

چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بنچ وکیل منوہر لال شرما کی درخواست کی سماعت جمعرات کوکرے گی۔

Published: undefined

درخواست گزار نے مسٹراستھانہ کی تقرری معاملے میں وزیراعظم نریندرمودی، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اوروزارت داخلہ کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔ درخواست گزار کاکہناہے کہ مسٹراستھانہ کودہلی کاپولیس کمشنر مقررکئے جانے کے معاملے میں عدالت عظمیٰ کی ہدایات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے راکیش استھانہ کو دہلی پولیس کا کمشنر جس وقت تقرر کیا گیا اس وقت ان کے ریٹائرمنٹ میں صرف چار روز باقی تھے اور وہ گجرات کیڈر کے تھے ۔ اس میں پہلے انہیں ایک سال کا ایکسٹینشن دیا گیا اور گجرات کیڈر سے ڈیپوٹیشن پر بھیجا گیا ۔ ان دونوں معاملوں کو لے کر حزب اختلاف نے بھی سوال کھڑے کئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined