قومی خبریں

گئو کشی کے شبہ میں موب لنچنگ سے متعلق درخواست سننے سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے گئو کشی کے شبہ میں ہجومی تشدد کے معاملے پر دائر درخواست سننے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ وہ ہر واقعے کی نگرانی نہیں کر سکتی اور درخواست گزار کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ آف انڈیا / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ آف انڈیا / تصویر: آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گئو کشی کے شبہ میں (موب لنچنگ) ہجومی تشدد سے متعلق ایک درخواست سننے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ وہ پہلے ہی بھیڑ کے تشدد پر تفصیلی احکامات جاری کر چکی ہے اور ملک بھر میں پیش آنے والے ہر واقعے کی نگرانی کرنا اس کا کام نہیں ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔

Published: undefined

یہ درخواست نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن (این ایف آئی ڈبلیو) نامی تنظیم نے دائر کی تھی، جس میں ریاستی حکومتوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ ہجومی تشدد کے خلاف سخت کارروائی نہیں کر رہیں۔ درخواست میں پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے گئے اور کہا گیا کہ ’گئو رکشا‘ کے نام پر ہونے والے تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ درخواست میں آسام، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، مہاراشٹر، اوڈیشہ اور بہار میں ہونے والے چند واقعات کا حوالہ دیا گیا تھا۔

Published: undefined

این ایف آئی ڈبلیو نے عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 2018 کے تحسین پونا والا بنام حکومتِ ہند کیس میں دیے گئے اپنے فیصلے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی ہدایت دے۔ درخواست گزار نے کہا کہ ریاستی حکومتیں ہجومی تشدد کی روک تھام میں سنجیدگی نہیں دکھا رہیں اور ایسے واقعات کے باوجود پولیس سخت کارروائی سے گریز کرتی ہے۔

Published: undefined

اس معاملے میں حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ وہ ہر ریاست کا جواب نہیں دے سکتے لیکن سپریم کورٹ پہلے ہی ہجومی تشدد پر واضح ہدایات جاری کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال نافذ کیے گئے نئے فوجداری قانون، بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) میں بھی ہجومی تشدد کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ اگر کہیں ان قوانین اور عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو رہا تو یہ مسئلہ متعلقہ فورم میں اٹھایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

جسٹس بھوشن راماکرشن گَوائی اور جسٹس کے ونود چندرن پر مشتمل بنچ نے حکومت کی دلیل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ہر معاملے کا مائیکرو مینجمنٹ نہیں کر سکتا۔ اگر کسی معاملے میں پولیس مناسب کارروائی نہیں کر رہی تو اسے متعلقہ حکام، نچلی عدالت یا ہائی کورٹ میں لے جایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے ہجومی تشدد کے متاثرین کے لیے معاوضے کے تعین کی درخواست پر بھی غور کرنے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined