قومی خبریں

جسٹس یشونت ورما معاملے کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ تیار، خصوصی بنچ کی ہوگی تشکیل

سی جے آئی گوائی نے کہا ہے کہ یہ معاملہ ان کے سامنے لسٹیڈ نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ جج ورما تنازعہ پر بحث کا حصہ تھے۔ جسٹس ورما نے اس معاملے میں جانچ کمیٹی کی رپورٹ کو خارج کرنے کے لیے عرضی داخل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ/جسٹس یشونت ورما</p></div>

سپریم کورٹ/جسٹس یشونت ورما

 

 جسٹس یشونت ورما معاملے پر سماعت کرنے کے لیے سپریم کورت تیار ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں خصوصی بنچ کی تشکیل کریں گے۔ سینئر وکیل کپل سبل نے جسٹس ورما کی طرف سے ایک عرضی کا ذکر کرتے ہوئے اس معاملے میں فوری سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔ حالانکہ سی جے آئی نے کہا کہ ان کے لیے سماعت کرنا مناسب نہیں ہے بلکہ اس کے لیے خصوصی بنچ کی تشکیل کی جائے گی۔ دراصل الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما نے ایک داخلی جانچ کمیٹی کی رپورٹ کو خارج کرنے کی گزارش کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔

Published: undefined

سی جے آئی گوائی نے واضح کیا کہ یہ معاملہ ان کے سامنے لسٹیڈ نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ جج ورما تنازعہ پر بحث کا حصہ تھے۔ اس سے قبل آج جسٹس یشونت ورما کی عرضی کو سی جے آئی کے سامنے اٹھایا گیا اور جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا۔ جسٹس بی آر گوائی کی بنچ میں سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ کچھ آئینی معاملے ہیں، اس لیے اس عرضی پر جلد سماعت کی جائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اِن ہاؤس جانچ رپورٹ میں جسٹس ورما کو نقد برآمدگی معاملے میں قصوروار قرار پایا گیا تھا۔ ورما نے اس وقت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ کے ذریعہ 8 مئی کو دی گئی سفارش کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں پارلیمنٹ نے ان کے (ورما کے) خلاف مواخذہ کی کارروائی شروع کرنے کی گزارش کی ہے۔

Published: undefined

پنجاب اور ہریانہ عدالت کے چیف جسٹس شیل ناگو کی صدارت والی تین ججوں کی کمیٹی نے نقد برآمدگی معاملہ کی 10 دنوں تک جانچ کی اور اس دوران 55 گواہوں سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ کمیٹی نے جسٹس ورما کی سرکاری رہائش کا دورہ بھی کیا جہاں 14 مارچ کو رات تقریباً 11 بج کر 35 منٹ پر اچانک آگ لگ گئی تھی۔ جسٹس ورما اس وقت دہلی ہائی کورٹ کے جج تھے اور حال میں وہ الٰہ آباد ہائی کورٹ میں مامور ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر جسٹس ورما کے خلاف مواخذہ کی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined