قومی خبریں

سپریم کورٹ میں سماعت تک شیو سینا کے باغیوں پر اسپیکر کوئی فیصلہ نہ لیں،چیف جسٹس کی ہدایت

سپریم کورٹ نے شیو سینا کے باغی 16 ارکان اسمبلی کی نااہلی کیس کی سماعت کی اور اسپیکر سے کہا ہے کہ وہ فی الحال معاملہ پر کوئی فیصلہ نہ لیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں شیو سینا کے ارکان اسمبلی کی نااہلی کی سماعت شروع کی ۔ اس دوران وکیل کپل سبل نے عدالت میں کہا کہ کل نااہلی کیس کی اسمبلی میں سماعت ہوگی، اگر عدالت آج نہیں سنتی ہے تو کل اسپیکر اسے خارج کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے اس معاملہ کو سننے تک انہیں فیصلہ لینے سے روکا جائے۔ اس پر چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے کہا کہ اسپیکر کو بتایا جائے کہ وہ ابھی کوئی فیصلہ نہ لیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ وقت طلب معاملہ ہےاور فوری بنچ تشکیل نہیں دی جا سکتی ۔

Published: undefined

واضح رہے اس معاملہ کا اثر مہاراشٹر کی سیاست اور حکومت کے مستقبل پر پڑےگا۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے یہ عرضی داخل کی ہے ۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں شیوسینا کے 16 ایم ایل ایز کی نااہلی کے معاملے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ادھو ٹھاکرے گروپکے سنیل پربھو سپریم کورٹ پہنچے اور نااہلی کیس کی سماعت کا مطالبہ کیا۔ اسی وقت اسمبلی سکریٹریٹ کے پرنسپل سکریٹری نے سپریم کورٹ میں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ راہل نارویکر اسپیکر بن گئے ہیں اور انہیں نااہلی کیس کی سماعت کی اجازت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined