قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وی وی پی اے ٹی پرچیوں کی 100 فیصد گنتی کی عرضی خارج کر دی

چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کہا کہ اسی طرح کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے ایک تفصیلی فیصلہ دیا گیا ہے اور اسے بار بار نہیں اٹھایا جا سکتا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ نے پیر کے روز اس درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا جس میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کو الیکٹرانک گنتی کے علاوہ ووٹر ویریفائیڈ پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اےٹی) سلپس کی 100 فیصد دستی گنتی کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

Published: undefined

چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کہا کہ اسی طرح کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے ایک تفصیلی فیصلہ دیا گیا ہے اور اسے بار بار نہیں اٹھایا جا سکتا۔

Published: undefined

عدالت نے اس موضوع پر دہلی ہائی کورٹ کے 12 اگست 2024 کے فیصلے کے خلاف ہنس راج جین کی درخواست کو خارج کر دیا۔ بنچ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کا خواہاں نہیں ہے۔

Published: undefined

عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے بنچ نے کہا، "ہمیں (دہلی ہائی کورٹ کے) کے فیصلے میں مداخلت کرنے کے لیے کوئی اچھی بنیاد نہیں ملتی ۔ خصوصی اجازت کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined