قومی خبریں

سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ کو غیر آئینی قرار دیا، کہا- ’ووٹروں کو پارٹیوں کی فنڈنگ ​​کے بارے میں جاننے کا حق ہے‘

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ انتخابی یا الیکٹورل بانڈ حقِ اطلاعات قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ نیز ووٹروں کو پارٹیوں کی فنڈنگ ​​کے بارے میں جاننے کا حق ہے

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے ایک ماہ قبل سپریم کورٹ الیکٹورل بانڈ پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ انتخابی یا الیکٹورل بانڈ حقِ اطلاعات قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ نیز ووٹروں کو یہ حق ہے کہ انہیں پارٹیوں کی فنڈنگ ​​کے بارے میں معلومات ہوں۔ عدالت نے کہا ہے کہ کالے دھن پر لگام لگانے کی غرض سے حق اطلاعات کی خلاف ورزی مناسب نہیں ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بنچ گزشتہ سال 31 اکتوبر سے اس معاملے پر باقاعدہ سماعت شروع کی تھی۔ اس دوران عدالت نے اس کیس کی مسلسل 3 دن تک سماعت کی اور اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ سپریم کورٹ کا الیکٹورل بانڈ کو غیر آئینی قرار دینا مرکزی حکومت کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔

Published: undefined

معاملہ کی سماعت کے دوران سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا، ’’ہم متفقہ فیصلے پر پہنچے ہیں۔ میرے فیصلے کی تائید جسٹس گوائی، جسٹس پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا نے کی ہے۔ اس میں دو رائے ہیں، ایک میری اپنی اور دوسری جسٹس سنجیو کھنہ کی، دونوں کے استدلال میں تھوڑا سا فرق ہے، تاہم دونوں ایک ہی نتیجہ پر پہنچتی ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined