
سپریم کورٹ میں 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کی کارکردگی اور اس کے فیصلہ لینے کے طریقہ کو چیلنج دینے والی ایک عرضی کو جلد فہرست بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ عرضی ایک موجودہ رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ داخل کی گئی ہے۔ اس بارے میں سینئر ایڈووکیٹ مینکا گروسوامی نے چیف جسٹس سوریہ کانت سے گزارش کی کہ اسے منگل کو قبل سے فہرست بند متعلقہ معاملوں کے ساتھ سنیں۔
مینکا گروسوامی نے عدالت کو بتایا کہ یہ عرضی 17 تاریخ کو داخل کی گئی تھی اور اس میں جو بھی خامیاں تھیں، انھیں دور کر دیا گیا ہے۔ درمیان میں عدالت کی چھٹیاں ہونے کے سبب معاملے کی سماعت نہیں ہو سکی۔ انھوں نے گزارش کی کہ عرضی کو منگل کے روز فہرست بند کر دیگر متعلقہ معاملوں کے ساتھ سنا جائے۔ اس پر چیف جسٹس سوریہ کانت نے سوال کیا کہ کیا اس معاملے کو فہرست میں 47ویں نمبر پر درج معاملے کے ساتھ منگل کو سنا جانا ہے؟
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔