قومی خبریں

کیجریوال کی اہلیہ کا جذباتی پیغام ،’کیا یہ لوگ  انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں ؟‘

سنیتا کیجریوال روڈ شو کے دوران جذباتی لہجے میں  یہ سوال اٹھا رہی تھیں کہ اروند کیجریوال کا کیا قصور تھا جو انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے جیل جانے کے بعد اب ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ وہ عوام کے درمیان وزیر اعلیٰ کیجریوال کا پیغام لے کر جا رہی ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ  یعنی 27 اپریل کو جذباتی پیغام کے ساتھ دہلی کی سڑکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

Published: undefined

مشرقی دہلی لوک سبھا حلقہ میں عام آدمی پارٹی کے دلت امیدوار کلدیپ کمار کے روڈ شو کے دوران، وہ اپنے شوہر کے لیے ہمدردی حاصل کرنے کی پوری کوشش کرتی نظر آئیں۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی گئی۔

Published: undefined

مشرقی دہلی میں روڈ شو کے دوران کار میں کلدیپ کمار کے پاس کھڑی سنیتا کیجریوال نے راستے میں جمع لوگوں کا خیرمقدم قبول کرتے ہوئے جذباتی لہجے میں صرف ایک سوال اٹھایا، ’’اروند جی کا کیا قصور تھا کہ وہ جیل میں بند ہیں، کیا یہ لوگ انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں؟" ان کے ساتھ موجود کچھ کارکنان کیجریوال کے پوسٹر کو پکڑے ہوئے نظر آئے، جس پر "ووٹ کے ذریعے جیل کا جواب" لکھا ہوا تھا۔

Published: undefined

سنیتا کیجریوال نے اپنے شوہر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ہائی شوگر اور کئی دنوں سے انسولین نہ ملنے کا مسئلہ اٹھا کر معاملے کی سنگینی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے سنیتا کیجریوال نے وہی تمام باتیں دہرائیں جو انہوں نے پہلے اروند کیجریوال کے خط اور ویڈیو کے ذریعے عوام کے سامنے رکھی تھیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، "دہلی کے وزیراعلیٰ پچھلے 12 سالوں سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ وہ روزانہ انسولین لیتے ہیں۔ جیل جانے کے بعد انہیں انجکشن لگانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ کیا یہ لوگ انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں؟ ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ ان کا قصور کیا ہے؟ آپ سب کو دیکھ کر بہت اطمینان ہوتا ہے۔ دہلی کے لوگ اروند کیجریوال سے اتنا پیار کرتے ہیں، یہ ان لوگوں سے  برداشت  نہیں ہوتا۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق، دہلی کے وزیر اعلی کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اتواریعنی آج  28 اپریل کو مغربی دہلی میں عوام سے اروند کیجریوال کے لیے حمایت حاصل کریں گی۔ دہلی کے علاوہ وہ پنجاب، گجرات اور ہریانہ میں بھی عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کے لیے مہم چلائیں گی۔ سنیتا کے ساتھ مقامی ایم ایل اے بھی تمام روڈ شو کے دوران مہم میں شامل رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined