قومی خبریں

سدرشن نیوز: بنداس بول پروگرام سے متعلق سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی

سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی طرف سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے ڈویژن بینچ کو آگاہ کرایا کہ مرکز نے سدرشن نیوز چینل کو آج ہی چار صفحات پر مبنی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سدرشن نیوز کے 'بنداس بول' شو کے خلاف درخواست کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اندو ملہوترا اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیروز اقبال کی درخواست کی اگلی سماعت کے لئے 5 اکتوبر دوپہر 2 بجے کا وقت مقرر کیا۔

Published: undefined

سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی طرف سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے ڈویژن بنچ کو آگاہ کرایا کہ مرکز نے سدرشن نیوز چینل کو آج ہی چار صفحات کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ تشار مہتا نے کہا کہ ’وجہ بتاؤ ‘ نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ چینل پروگرام کوڈ کی خلاف ورزی کے معاملے میں 28 ستمبر کی شام 5 بجے تک اپنا موقف پیش کرے کہ اس کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے؟ انہوں نے کہا کہ اگر نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا تو یکطرفہ فیصلہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

سالیسیٹر جنرل نے اعتراف کیا کہ پہلی نظر میں چینل کا پروگرام کوڈ کے مطابق نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی تشار مہتا نے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ اس پر عدالت نے معاملے کی سماعت 5 اکتوبر دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined