قومی خبریں

کشمیر میں ہندوؤں کا قتل: سوامی کا شاہ سے استعفیٰ کامطالبہ

امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے سوامی نے مشورہ دیا ہے کہ شاہ کو ہوم کے بجائے وزارت کھیل کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے کیونکہ وہ ان دنوں کرکٹ میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سبرامنیم سوامی نے جموں و کشمیر میں مسلسل ہندوؤں کے ٹارگٹ قتل کے واقعات کو لے کر مودی حکومت پر سخت حملہ بولتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

ایک ٹویٹ میں، مسٹر سوامی نے کہا، "جموں و کشمیر میں صدر راج ہے اور وہاں ہر روز ایک کشمیری ہندو کو قتل کیا جا رہا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیاجائے۔ انہیں ہوم کے بجائے وزارت کھیل کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے کیونکہ وہ ان دنوں کرکٹ میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

غورطلب ہے کہ جمعرات کی صبح جموں و کشمیر کے کولگام میں ایک بینک برانچ میں راجستھان کے رہائشی منیجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس سے دو دن پہلے، وادی میں دہشت گردوں نے اسی ضلع میں 36 سالہ ٹیچر رجنی بالا کو ان کے اسکول میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

Published: undefined

حالیہ دنوں دہشت گردوں کے ہاتھوں چن کر مارے جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے وادی میں وزیر اعظم کے خصوصی بحالی پیکیج کے تحت تعینات کشمیری پنڈت ملازمین اور دوسری ریاستوں کے یہاں تعینات ہندو ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined