
موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر / @ANI
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں اگلے 7 دنوں تک تیز ہوا، بادل اور پانی والا موسم بنا رہے گا۔ کبھی کبھی ہلکی بارش اور گرد بھری آندھی چل سکتی ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری یا اس سے نیچے رہنے کا امکان ہے جس سے اس مہینے ’لُو‘ کے خطرے سے دہلی والوں کو راحت ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
Published: undefined
دہلی میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بوندا باندی ہوئی تھی۔ اس کی وجہ سے ہوا میں ابھی بھی نمی بنی ہوئی ہے۔ زیادہ علاقوں میں اتوار کی صبح سے ہی تیز دھوپ نکلی رہی اور 11 بجے تک دھوپ بے حد سخت ہو گئی۔ تیز دھوپ کے ساتھ ساتھ کرہ ہوا میں میں موجود نمی نے بھی لوگوں کو پریشان کیا لیکن شام ہوتے ہی موسم خوشنما ہو گیا۔ ٹھنڈی ہواؤں نے لوگوں کو راحت پہنچائی۔ وسط دہلی کے علاقوں مہارانی باغ، میور وِہار کے ساتھ ہی غازی آباد، نوئیڈا میں بارش ہوئی۔
Published: undefined
اتوار کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 26.9 ڈگری رہا جو معمول سے 0.4 ڈگری زیادہ ہے۔ پالم علاقے کا درجہ حرارت سب سے زیادہ 43.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
موسم سائنس محکمہ کی پیشن گوئی ہے کہ اگلے ہفتہ بھر کے دوران بیچ بیچ میں ہلکے بادلوں کا آنا جانا لگا رہے گا۔ بیچ بیچ میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بوندا باندی ہونے کے آثار ہیں۔ اس کی وجہ سے دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک رہے گا۔ راجدھانی دہلی میں مئی اور جون کے مہینے میں لُو کی حالت بننے کا سب سے زیادہ امکان رہتا ہے لیکن اس بار بیچ بیچ میں آندھی-بارش کے سبب ابھی تک مئی کے مہینے میں ایک بھی دن لُو کی حالت نہیں بنی۔ مہینے کے باقی بچے دنوں میں بھی اس کے آثار کم ہیں۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے 19 مئی (پیر) کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران ہلکی بارش اور گردابی آندھی چل سکتی ہے۔ ہوا کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہونے کا امکان ہے۔ 20 مئی کو بھی بہت ہلکی بارش ہونے کے آثار ہیں اور طوفانی ہوا بھی چل سکتی ہے۔ 21 مئی کو بھی موسم ایسا ہی رہنے والا ہے۔ 22 مئی کو بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 23 مئی کو جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی بارش ہوگی۔ 24 مئی کو بھی موسم اسی طرح بنا رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined