قومی خبریں

کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے: لیفٹیننٹ گورنر مرمو

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وادی کشمیر میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے لوگوں سے کورونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'جان ہے تو جہان ہے'۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر بالخصوص وادی میں کورونا کے کیسز میں بڑی اچھال دیکھنے کو ملی ہے جس کو دیکھتے ہوئے آنے والے تہواروں کے دوران بھی حد درجہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'ہم نے لاک ڈاون کے دوران کورونا وبا کو قابو میں رکھنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس میں نرمی دینے کے ساتھ ہی کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے'۔ انہوں نے کہا اس صورتحال میں، میں آپ سب سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ اقتصادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا بھی از حد ضروری ہے۔ ہم وقت وقت پر کورونا سے بچنے کی گائیڈ لائنز عوام کے سامنے رکھتے ہیں۔ لوگ ان پر عمل کر کے اپنے آپ کو اس وبا سے بچا سکتے ہیں'۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر مرمو نے لوگوں سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ 'اسی لئے میری اپیل ہے کہ جب عوامی مقامات پر جائیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔ اگر ہم گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل نہیں کریں گے تو وبا کا تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہے'۔ انہوں نے عیدالاضحیٰ اور آنے والے دیگر تہواروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: 'آنے والے تہواروں کے دوران بھی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے'۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وادی کشمیر میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا 'اقتصادی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔ ہم نے اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے کچھ علاقوں میں نرمی دی ہے لیکن وادی کشمیر میں بہت سارے ہاٹ اسپاٹ ہیں۔ ایسے علاقوں میں ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ ایسے علاقوں میں بھی آپ گائیڈ لائنز کو سختی سے فالو کریں اور انتظامیہ کی مدد کریں'۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے دوبارہ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ تاہم شمالی کشمیر کے کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں کیسز میں کمی کی بنا پر تجارتی اور دیگر سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جموں وکشمیر میں اب تک کورونا کے زائد از 13 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد زائد از پانچ ہزار ہے۔ کورونا میں مبتلا زائد از 240 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں سے قریب 80 فیصد کیسز اور اموات وادی میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو