
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
دارالحکومت سری نگر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام شہر کے مختلف علاقوں میں شبانہ تلاشی مہم کے دوران گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔ اس کارروائی کا مقصد امن و قانون کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانا اور مشتبہ سرگرمیوں پر قابو پانا بتایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی لال چوک، ڈلگیٹ سمیت کئی حساس مقامات پر عمل میں لائی گئی، جہاں پولیس اور نیم فوجی دستوں نے ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ شہریوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کی گئی، جبکہ کئی دو پہیہ گاڑیوں کی تفصیلی تلاشی بھی لی گئی۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ یہ تلاشی مہم انسدادِ دہشت گردی اقدامات کے تحت کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جا سکے۔ حالیہ دنوں میں دہلی دھماکے اور دیگر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوراً اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔ذرائع کے مطابق، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی اضافی ناکے قائم کیے گئے ہیں اور گشت کے دوران ڈرون نگرانی کو بھی بڑھایا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined