قومی خبریں

شیوراج کے سرکاری اسپتال میں مریضوں کے بستروں پر آوارہ کتے نظر آ رہے ہیں!

وائرل ویڈیو میں ایک آوارہ کتا اسپتال میں داخل ہوا اور یہی نہیں اسے مریض کے بستر پر سوتا بھی دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب @NarendraSaluja

شیوراج حکومت میں محکمہ صحت کو لے کر کئی طرح کے سوالات کئے جا رہے ہیں۔ اسی درمیان ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ معاملہ مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع کا ہے۔ جہاں ایک سرکاری اسپتال کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک آوارہ کتا اسپتال میں داخل ہوا، یہی نہیں کہ وہ اندر داخل ہوا بلکہ اسے مریضوں کے بستر پر سوتا ہوا بھی دیکھا گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے اس ویڈیو کو لے کر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کو لے کر بی جے پی حکومت کو ریاست میں خراب طبی نظام کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان نریندر سلوجا نے ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔

Published: undefined

نریندر سلوجا نے لکھا ہے کہ بی جے پی حکومت میں ریاست میں کتوں کو اچھی نیند آرہی ہے، جب کہ اسپتالوں میں مریضوں کو بستر نہیں مل رہے ہیں۔ سلوجا نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے آلوٹ میں واقع ایک سرکاری اسپتال کا ہے۔

واضح رہے قومی آواز اس ویڈیو کی کوئی تصدیق نہیں کرتا، لیکن یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined