قومی خبریں

جالندھر میں قائم کی جائے گی اسپورٹس یونیورسٹی: بھگونت مان

بھگونت مان نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے سامان کی تیاری میں پنجاب کا حصہ 75 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سمٹ میں جالندھر سے رگبی گیند کا اسٹال لگایا گیا ہے۔

بھگونت مان
بھگونت مان تصویر آئی اے این ایس

موہالی: وزیر اعلی بھگونت مان نے پنجاب کے موہالی میں جمعرات کو شروع ہوئی دو روزہ 'پروگریسو انویسٹرس سمٹ-2023' میں جالندھر میں ایک اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ سمٹ میں شرکت کے لیے آنے والے تاجروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھگونت مان نے کہا کہ پنجاب محنتی اور پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یہاں سرمایہ کاروں کو اچھا ماحول فراہم کرے گی، اس لیے وہ یہاں بے فکر ہو کر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

بھگونت مان نے کہا کہ پنجاب نئی چیزیں اور نئی ٹیکنالوجی بہت تیزی سے اپناتا ہے اور یہ ہماری فطرت میں شامل ہے۔ بھگونت مان نے کہا کہ پہلے پنجاب میں صرف ایک قومی شاہراہ تھی لیکن اس وقت پنجاب میں چار قومی شاہراہیں ہیں اور زیادہ تر صنعتیں اس کے نزدیک واقع ہیں۔ اس کے علاوہ چار ہوائی اڈے ہیں جن میں سے دو بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں۔ اسی طرح لدھیانہ میں ہلوارہ ہوائی اڈہ شروع کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

بھگونت مان نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے سامان کی تیاری میں پنجاب کا حصہ 75 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سمٹ میں جالندھر سے رگبی گیند کا اسٹال لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بننے والی رگبی گیند ستمبر 2023 میں ہونے والے رگبی ورلڈ کپ میں استعمال کی جائے گی۔ جالندھر پہلے کھیلوں کا مرکز ہوا کرتا تھا لیکن پچھلی حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے یہاں کھیلوں کے سامان کی تیاری میں کمی آئی ہے۔ جالندھر کو دوبارہ کھیلوں کا مرکز بنانے کے لیے پنجاب حکومت جالندھر میں اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined