قومی خبریں

یو پی اسمبلی کا خصوصی اجلاس 2 اکتوبر سے

مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کو تاریخی بنانے کے لئے اترپردیش حکومت نے آل پارٹی میٹنگ میں پیش کی گئی دونوں اسمبلیوں کے خصوسی اجلاس بلائے جانے کی تجویز پر اپنی مہر ثبت کردی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کو تاریخی بنانے کے لئے اترپردیش حکومت نے آل پارٹی میٹنگ میں پیش کی گئی دونوں اسمبلیوں کے خصوسی اجلاس بلائے جانے کی تجویز پر اپنی مہر ثبت کردی ہے۔

Published: undefined

خصوصی اجلاس کا آغاز دو اکتوبر کو دن کے گیارہ بجے سے ہوگا۔ اجلاس دونوں اسمبلیوں علیحدہ علیحدہ طور پر چلے گا اور تین اکتوبر کی دیر رات تک جاری رہے گا۔اس سے قبل حکومت نے اس مناسبت سے بغیر کسی انقطاع کے 48 گھنٹوں کے اسپیشل سیشن بلائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

ریاستی حکومت کے ترجمان سری کانت شرما نے منگل کو بتایا کہ ریاستی کابینہ نے خصوصی سیشن کی تجویز پر اپنی مہر ثبت کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی اجلاس میں مہاتما گاندھی کے نظریات اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس کے علاوہ دونوں ایوانوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے اقوام متحدہ کے 17 نکاتی چارٹر پر ڈبیٹ ہوگا ۔ان قراردادوں پر حکومت ہند نے سال 2015 میں دستخط کئے تھے۔

Published: undefined

خصوصی اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں میں ہر ممبر کو اپنے متعلقہ حلقے کی ترقی کے حوالے سے بولنے کا موقع دیا جائےگا۔اراکین کو خصوصی اجلاس میں اپنے خیالات رکھنے اور اپنے حلقے کے مسائل بیان کرنے کا موقع دیا جائے گا۔گذشتہ مہینے آل پارٹی میٹنگ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر خصوصی اجلاس کو بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے اہداف میں غربت کا خاتمہ، صنفی عدم مساوات کا خاتمہ،غذائیت،صحت،توانائی،تعلیم،پینے کا صاف پانی، جنسی مساوات وغیرہ جیسے اہم نکات کو ترجیح حاصل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined