قومی خبریں

ایس پی سبھی طبقات کے فلاح و بہبود کے لئے کمر بستہ: اکھلیش

سابق وزیراعلی اکھلیش نے کہا کہ سماج وادی پارٹی پورے طور سے ہندوستانی آئین میں یقینی رکھتی ہے۔ پارٹی جمہوریت، سماج وادی اور سیکولرزم کے لئے کمربستہ ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس
اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ پارٹی سبھی طبقات کے لئے فلاح و بہبود اور ان کے سپنوں کو پورا کرنے کے لئے کمر بستہ ہے۔ آج یہاں جاری بیان کے مطابق اکھلیش نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہمیشہ سے کسانوں کو آگے بڑھانے کی حامی رہی ہے۔ پارٹی سماجی انصاف کے ذریعہ سبھی طبقات کے لئے فلاح و بہبود اور ان کے سپنوں کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ سال 2023 کے سیاسی امکانات کی وجہ سے 2024 میں فرقہ واریت اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے لائن کھینچ جائے گی اور قومی سیاست میں سماج وادی نظریہ کا راستہ نکلے گا۔

Published: undefined

سابق وزیراعلی اکھلیش نے کہا کہ سماج وادی پارٹی پورے طور سے ہندوستانی آئین میں یقینی رکھتی ہے۔ پارٹی جمہوریت، سماج وادی اور سیکولرزم کے لئے کمربستہ ہے۔ ملک کی خود مختاری، اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیشہ سے پرعزم ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک کے حالات پر گہر نظر رکھنے کے ساتھ سماج وادی پارٹی ملکی مفاد میں مضبوطی سے سیاسی مداخلت کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کا مقصد سماج وادی سماج کا قیام اور ہر طرح پر انصاف اور مساوات کو قائم کرنا ہے۔ ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے پارٹی کی پالیسیاں قومی متبادل ہیں۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا نظریہ قومی ہے۔ سماجی انصاف اور قومی مفاد کے لئے سماج وادی پارٹی نظریہ سب سے بالا تر ہے۔ سماج وادی پارٹی نے اپنی پالیسیوں اور پروگرام کے ذریعہ ہمیشہ قومی سیاست کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو جب جب خدمت کا موقع ملا ہے تب تب اس نے ملک کے عوام کے لئے مفاد عامہ اور اعلی ترین کام کئے ہیں۔ سماج وادی حکومتوں کے دوران پارٹی کی پالیسیوں پر چل کر کئے گئے کاموں کو دوری ریاستوں اور ملک کی سرکاروں نے اپنایا ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی معاشی، سماج اور زرعی پالیسیاں ایک دم واضح ہیں۔ پارٹی ہمیشہ چھوٹے اور درمیانے کاروباریوں کو بڑھاوا دینے کی حامی رہی ہے۔ آج کے موجودہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے واضح ہے کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری ہی ملک میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined