قومی خبریں

انیل دیشمکھ کی گرفتاری کے بعد بیٹے، داماد اور دوسرے لیڈران کی باری، بی جے پی لیڈر کا ٹوئٹ

بی جے پی لیڈر کیریٹ سومیا نے ٹوئٹ کیا، ’’سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ گرفتار ہو چکے، اب دیگر لیڈران کی باری ہے۔ بیٹا، داماد، شراکت دار سمیت شیوسینا اور این سی پی لیڈران تک رقم پہنچتی تھی۔‘‘

کیریٹ سومائیہ / آئی اے این ایس
کیریٹ سومائیہ / آئی اے این ایس 

ممبئی: پیسے کے لین دین میں ہیراپھیری کے معاملہ میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی) کی حراست میں ہیں۔ اب اس معاملہ میں بی جے پی لیڈر کیریٹ سومیا نے شیو سینا، این سی پی پر نشانہ لگایا ہے۔ کیریٹ سومیا نے کہا کہ انیل دیشمکھ گرفتار ہو چکے ہیں اور اب دیگر لیڈران کی باری ہے۔

Published: undefined

کیریٹ سومیا نے ٹوئٹ کیا، بی جے پی لیڈر کیریٹ سومیا نے ٹوئٹ کیا، ’’سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ گرفتار ہو چکے، اب دیگر لیڈران کی باری ہے۔ بیٹا، داماد، شراکت دار اور انیل پارب سمیت شیوسینا اور این سی پی لیڈران تک رقم پہنچتی تھی۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ پیسے کے لین دین میں ہیرا پھیری (منی لانڈرنگ) کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی گرفتاری کے بعد اب ای ڈی نے انیل دیشمکھ کے بیٹے رشیکیش دیشمکھ کو پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں جمعہ کے روز پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی دفتر بلایا گیا ہے۔

Published: undefined

ممبئی پولیس کے کمشنر پرمبیر سنگھ نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں سابق کمشنر نے دعویٰ کیا تھا کہ انیل دیشمکھ نے وزیر داخلہ رہتے ہوئے ہر مہینے سچن وازے سے 100 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملہ میں ای ڈی نے انیل دیشمکھ کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا۔ پیر کے روز پوچھ گچھ میں جانچ ایجنسی نے پایا تھا کہ انیل دیشمکھ کی جانب سے کسی بھی سوال پر تسلی بخش جواب نہیں دئے گئے۔ ایسے حالات میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ دیشمکھ 6 نومبر تک ای ڈی کی کسٹڈی میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined