قومی خبریں

میرٹھ: غریب مزدور کے بیٹے اظہرالدین کا کمال، کباڑ سے بنا دی الیکٹرک کارٹ اور سائیکل

اظہرالدین نے کباڑ سے جمع کیے گئے سامانوں سے الیکٹرک کارٹ بنائی ہے اور اب اسے آن لائن بیرون ممالک سے بھی آرڈر مل رہے ہیں۔ اس سے ایک بار پھر ظاہر ہو گیا کہ قابلیت ہو تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔

تصویر آس محمد کیف
تصویر آس محمد کیف 

والد نے زندگی بھر مزدوری کی۔ ماں کبھی اسکول نہیں گئی۔ بیٹا جیسے تیسے کر کے سرکاری اسکول میں پڑھا اور میکینیکل انجینئر بن کر دھمال کر رہا ہے۔ اس کہانی میں گاؤں ہے، غریبی ہے، صلاحیت ہے، محنت ہے اور اظہرالدین ہے۔

Published: 27 Mar 2021, 7:11 AM IST

عالم یہ ہے کہ میرٹھ کے پاس مراد نگر کے رہنے والے بی ٹیک کے دوسرے سال کے طالب علم کے ’کھوجی‘ دماغ کو دیکھتے ہوئے اب اس سے کالج فیس لیتا ہی نہیں ہے، بلکہ اس کے برعکس اسے مینجمنٹ سبھی سہولیات دستیاب کراتا ہے۔ یہ کہانی مثال ہے کہ اگر قابلیت ہو تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔ ہر راستہ کھل جاتا ہے۔ اظہرالدین نے کباڑ کو جمع کیے سامان سے الیکٹرک کارٹ بنا کر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ اب اسے آن لائن بیرون ممالک سے بھی آرڈر مل رہے ہیں۔

Published: 27 Mar 2021, 7:11 AM IST

الیکٹرک کارٹ کے علاوہ 21 سالہ اظہرالدین نے ایک بار چارج کرنے پر 100 کلو میٹر دوری طے کرنے والی الیکٹرک سائیکل یعنی ای-سائیکل بھی بنائی ہے۔ اتنا ہی نہیں، ایک سولر کارٹ بھی اظہرالدین کی ایجادات میں شامل ہے جسے چارج کرنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ کمال اظہرالدین نے تنہا کیا ہے جب کہ مختلف کمپنیوں میں اسی کام پر ریسرچ کرنے کے لیے انجینئروں کی پوری ٹیم لگی رہتی ہے۔

Published: 27 Mar 2021, 7:11 AM IST

سب سے خاص بات یہ ہے کہ اظہرالدین کے والد امیرالدین ایک مزدور ہیں اور پوری زندگی جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ بیٹے کی اس کامیابی پر وہ کہتے ہیں ’’بہت اچھا ہے، اب گاؤں میں لوگ مجھے میرے بیٹے کی وجہ سے جانتے ہیں۔ اب زیادہ عزت دیتے ہیں۔‘‘

Published: 27 Mar 2021, 7:11 AM IST

اظہرالدین میرٹھ کے سبھارتی یونیورسٹی میں بی ٹیک میکینیکل میں دوسرے سال کے طالب علم ہیں۔ اب وہ اپنی ای کارٹ کو حکومت سے ویریفکیشن کرانے میں مصروف ہیں، جس کے لیے انھیں کافی پاپڑ بیلنے پڑ رہے ہیں۔ اظہرالدین بتاتے ہیں کہ ان کی بنائی ای کارٹ بنیادی طور پر سولر ہے، لیکن اسے چارج بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ماحولیات کو بہت فائدہ ہوگا۔ اظہرالدین کہتے ہیں کہ ’’یہ سستی ہے اور زیادہ مضبوط ہے۔ اس کا آٹو کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال اس کی طلب بڑے سائز والی سوسائٹی سے آ رہی ہے جہاں بغیر آلودگی والے ان کارٹ کی بہت اہمیت ہے۔ اس کے علاوہ چڑیا گھر، تاج محل جیسی جگہ پر بھی ان کی اہمیت کافی بڑھ جاتی ہے۔ اب تک ایسی کارٹ بیٹری سے چل رہی ہے۔ ہم سولر اور بجلی کا سستا متبادل لائے ہیں۔‘‘

Published: 27 Mar 2021, 7:11 AM IST

اظہرالدین کی اس کوشش کو کافی تعریف حاصل ہو رہی ہے۔ انھیں حیدر آباد کی ایک سوسائٹی سے 6 سولر کارٹ کا آرڈر ملا ہے۔ اظہر نے پہلی ای کارٹ صرف ڈیڑھ لاکھ روپے میں تیار کر دی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں کباڑ کا استعمال ہوا تھا۔ اب اظہرالدین نے اسے مزید بہتر کیا ہے، جس میں زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ ان کی بنائی ہوئی ای کارٹ دبئی میں بھیجی جا چکی ہے۔ اظہر بتاتے ہیں کہ حکومت تعاون کرتی ہے تو وہ بہت بڑا کچھ کر دیں گے اور ملک میں آلودگی کم کرنے اور ماحولیات کو بہتر بنانے میں تعاون پیش کریں گے۔

Published: 27 Mar 2021, 7:11 AM IST

اظہرالدین کا کہنا ہےکہ انھوں نے ایک ای سائیکل بنائی ہے جو ایک بار میں چارج ہو کر 100 کلو میٹر چل سکتی ہے، جب کہ کئی بڑی کمپنیوں کی سائیکل 40-30 کلو میٹر چلتی ہے۔ یہ 30-25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے چلے گی اور یقینی طور پر آلودگی سے پاک ہوگی۔ اظہرالدین کو ابھی سے اس کے لیے آرڈر ملنے لگے ہیں۔ قابل ذکر یہ بھی ہے کہ اظہرالدین کی ای کارٹ کو 6 مہینے تک آگرہ کے تاج محل میں استعمال کیا جا چکا ہے۔ اظہر بتاتے ہیں کہ انھوں نے گیارہویں میں ایک ’وَن سیٹر ہیلی کاپٹر‘ بنایا تھا جسے غازی آباد کی نمائش میں کافی پسند کیا گیا تھا۔ اب اظہرالدین کی ای کارٹ کو ہریانہ کے ہسار کینٹ اور انجینئرنگ کالج میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے اپنے کالج سبھارتی میرٹھ میں بھی ان کی ہی بنائی ہوئی گاڑی دوڑتی نظر آتی ہے۔

Published: 27 Mar 2021, 7:11 AM IST

اظہرالدین کا کہنا ہے کہ سولر انرجی کے رخنہ انداز ہونے کی صورت میں بھی ان کی بنائی ای کارٹ دوڑتی رہے گی، تب اس کا کام چارجنگ سے ہوگا۔ حالانکہ سولر پینل میں 12 وولٹ کی دو اور 140 ایمپیر لیڈ ایسڈ کی پانچ بیٹری استعمال میں لائی گئی ہے۔ دراصل یہی اس ای کارٹ کی سب سے بڑی خاصیت ہے کہ یہ سولر اور بجلی دونوں سے چلتی ہے اور ساتھ ہی سستی بھی ہے۔

Published: 27 Mar 2021, 7:11 AM IST

سبھارتی یونیورسٹی میں اظہرالدین کو لے کر کافی جوش ہے۔ سنجے کمار بتاتے ہیں کہ اظہرالدین کی صلاحیت قدرتی ہے۔ اس کے اندر کا پیدائشی ٹیلنٹ انھیں بہت زیادہ آگے لے کر جانے والا ہے۔ اس نے اپنے دَم پر اور اپنے کام سے نام کمایا ہے۔ ہم اس کے روشن مستقبل کے لیے دعا کرتے ہیں۔ وہ بہت بہتر کر رہا ہے۔ اب اس کا مشکل وقت گزر گیا ہے۔ ہم اس کا مکمل تعاون کرنے جا رہے ہیں۔

Published: 27 Mar 2021, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Mar 2021, 7:11 AM IST