تصویر سوشل میڈیا
گوا میں چار سالہ بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار اے آئی اسٹارٹ اپ کمپنی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سوچنا سیٹھ کو عدالت نے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ ادھر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹھ نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق گوا پولیس نے ملزم سوچنا سیٹھ کو پیر (8 جنوری) کی رات کرناٹک سے متصل چتردرگا سے گرفتار کیا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اسے منگل (9 جنوری) کو گوا لایا گیا تھا اور ماپوسا شہر کی ایک عدالت نے اسے چھ دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا تھا۔
Published: undefined
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ 39 سالہ کاروباری سوچنا سیٹھ نے کینڈولم کے ایک سروس اپارٹمنٹ کے کمرے میں اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا، جہاں وہ دونوں 6 جنوری کو پہنچے تھے۔ افسر نے بتایا کہ اس کے بعد خاتون نے اپنی بائیں کلائی کو تیز دھار چیز سے کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
Published: undefined
افسر نے کہا کہ قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، لیکن سیٹھ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کے شوہر الگ ہوگئے ہیں اور ان کی طلاق کی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا، ’’سروس اپارٹمنٹ میں ایک تولیے پر پائے جانے والے خون کے دھبے اس خون کے تھے جو کلائی کاٹنے کے بعد نکلے تھے۔‘‘
Published: undefined
پولیس کے مطابق، اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد، اسٹارٹ اپ کی سی ای او نے لاش کو ایک بیگ میں بھرا اور پیر کو ٹیکسی کے ذریعے بنگلورو کے لیے روانہ ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب اپارٹمنٹ کا صفائی عملہ اس کمرے کی صفائی کرنے گیا جہاں وہ رہ رہی تھی اور تولیے پر خون کے دھبے دیکھے۔ سروس اپارٹمنٹ انتظامیہ نے کالانگوٹ پولیس کو اطلاع دی۔
Published: undefined
ایک پولیس انسپکٹر نے ٹیکسی ڈرائیور سے فون پر بات کی جو کرناٹک میں بنگلورو جا رہا تھا اور ریاست کے چتردرگا پہنچ گیا تھا اور اس سے کہا کہ وہ ملزم کو قریبی پولیس اسٹیشن لے جائے۔ کلانگوٹ پولیس کی ایک ٹیم چتردرگا پہنچی اور ملزم کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کیا، جس کے بعد اسے گوا لایا گیا۔
Published: undefined
افسر نے کہا، "قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ہمیں ملزم کی چھ دن کی ریمانڈ ملی ہے اور ہم اس سے مکمل پوچھ گچھ کریں گے۔‘‘ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ 'سول بنیان گرینڈ' نامی اس عمارت کے مالک نے سیکیورٹی گارڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی کو، خاص طور پر میڈیا والوں کو اندر جانے کی اجازت نہ دیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined