قومی خبریں

کشمیرکے بالائی علاقوں میں برف باری، 24 مارچ تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے اس دوران تیز ہوائیں چلنے اور بجلی چمکنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں کو الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران تیز ہوائیں چلنے اور بجلی چمکنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں کو الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ درختوں اور لوہے کے کھمبوں کے نیچے بیٹھنے سے احتراز کریں۔ متعلقہ محکمے کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے کہا کہ وادی کشمیر میں 24 مارچ تک برف وباراں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

Published: undefined

سونم لوٹس نے کہا کہ اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور بجلی بھی چمک سکتی ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو ہوشیار اور احتیاط کرنے ضرورت ہے۔ ان کا لوگوں سے کہنا تھا کہ وہ درختوں اور لوہے کے کھمبوں کے نیچے بیٹھنے سے احتراز کریں۔ انہوں نے برفانی اور مٹی کے تودے اور سیلابی ریلے آنے کی بھی وارننگ جاری کی ہے۔ دریں اثنا وادی میں پیر کے روز بھی موسم خراب ہی رہا اور میدانی علاقوں میں رک رک بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔

Published: undefined

وادی میں جاری خراب موسمی حالات کے پیش نظر سردی میں قدرے اضافہ ہونے سے لوگوں نے گرم لباس زیب تن کرنا شروع کیا اور گھروں، دفاتر اور کام کی جگہوں پر گرمی کے الیکٹرک آلات کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ بارشوں کے باعث وادی کے شہر و گام کی سڑکوں پر پانی جمع ہوا ہے جس سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ہوئے گڑھوں میں جمع پانی سے جب گاڑیاں چلتی ہیں تو اس سے اٹھنے والی چھینٹیں دور دور تک چلنے والے راہگیروں کو اپنی لپیٹ میں لے کر کہیں کا نہیں چھوڑتی ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں جہاں ماہ جنوری میں سردیوں کا پچیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب 31 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا وہیں ماہ فروری میں گرمیوں کا 57 سالہ ریکارڈ پاش پاش ہوگیا جب فروری کی ایک شب کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 ملی میٹر برف و باراں ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، جبکہ قاضی گنڈ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.8 ملی میٹ بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined