کورونا وائرس کے اعداد و شمار خوفزدہ کرنے والے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46951 نئے معاملے

کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 212 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد اتوار کے روز 197، ہفتہ کے روز188، جمعہ کے روز 154، جمعرات کے روز 172، بدھ کے روز 181، منگل کے روز 131 درج کی گئی تھی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسزمیں تشویشناک اضافہ جاری ہے۔ یومیہ کیسز میں یہ اضافہ گزشتہ ہفتہ سے دس دنوں کے درمیان انتہائی سرعت کے ساتھ بڑھے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریباً 47 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور دو سو سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46951 نئے کیسز درج کیے گئے، جبکہ اتوار کے روز یہ تعداد 43846، ہفتے کے روز 40953 اور جمعہ کو 39726 تھی۔

اسی عرصے میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 212 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد اتوار کے روز 197، ہفتہ کے روز188، جمعہ کے روز 154، جمعرات کے روز 172، بدھ کے روز 181، منگل کے روز 131 درج کی گئی تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 40 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔


پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46951 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 21180 مریض شفایاب ہوئے جس سے یہ تعداد 11151468 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز 25559 سے بڑھ کر 334646 ہو گئے ہیں۔ اسی مدت میں اس وبا سے اموات کی تعداد212 سے بڑھ کر 159967 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 95.75 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 2.87 فیصد، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.37 فیصد ہے۔ ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا کے ایکٹیو کیسز کے معااملہ میں اب بھی سرفہرست ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد19122 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 211416 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 11314 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2214867 لاکھ ہوگئی ہے اور مزید 99 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53399 ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔