جموں: سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں چند روز قبل برآمد ہونے والے موبائل فون، جن کو مبینہ طور پر قیدی استعمال کرتے تھے، کو ڈی کوڈنگ کے لئے چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ جیل سے برآمد شدہ موبائل فونوں میں سے پانچ اسمارٹ فونوں کو ڈی کوڈنگ کے لئے فورنسک سائنس لیبارٹری چندی گڑھ بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ بیس ماڈل فونز سائبر سیل جموں کو بھیج دیئے گئے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جیل سے سی آئی ڈی نے سات چاقو، دس موبائل فون (اینڈروئیڈ اور بیس ماڈل فون)، سات سم کارڈ، بارہ ہیڈ فون، چار پن ڈرائیو، یو ایس بی ملٹی پورٹ، ایک سیمسنگ موبائل فون بیٹری، پانچ چار جرز، دو بلیو ٹوتھ، تین ڈاٹا کیبلز برآمد کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں اس ہائی سیکورٹی جیل میں کیسے پہنچ گئیں، کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ موبائل فونز کو چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے اور ان سے ڈاٹا حاصل کرنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جیل میں مقید ملی ٹنٹ بشمول غیر ملکی ملی ٹنٹ انہی اسمارٹ فونز کو استعمال کر کے سوشل میڈیا سائٹس چلا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مختلف سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے اپنے پیغامات پاکستان بھیجا کرتے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined