قومی خبریں

’ڈبل انجن سرکار‘ کا نعرہ تاناشاہی کا اشارہ، جمہوریت کے لیے خطرناک: یشونت سنہا

یشونت سنہا نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت کا مطلب ہے کہ ریاست میں دوسرے کی حکومت نہیں ہوگی، وہ ریاستی حکومتوں کے مقابلے ڈبل انجن کی بات کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ترنمول کانگریس کے نائب صدر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے پیر کے روز گوا میں کہا کہ بی جے پی کا ووٹروں سے ’ڈبل انجن حکومت‘ کے حق میں ووٹنگ کرنے کی اپیل کرنا برسراقتدار پارٹی کے اندر ایک تاناشاہی روش کو ظاہر کرتا ہے۔ پنجی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر مالیات یشونت سنہا نے یہ بھی کہا کہ ’’کبھی کبھی دوہرے انجن کے ساتھ کیا ہوتا ہے کہ ایک انجن ایک طرف جاتا ہے اور دوسرا الگ سمت میں جاتا ہے۔ ڈبل انجن آپ کو الگ الگ سمتوں میں بھی کھینچ سکتا ہے۔ ہم ایک ڈبل انجن حکومت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

یشونت سنہا نے کہا کہ ’’میں آپ کو ایک سنجیدہ بات بتانا چاہتا ہوں۔ ایک بہت ہی سنجیدہ ایشو۔ اگر مرکزی حکومت یا بی جے پی ڈبل انجن حکومت کے بارے میں بات کرتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ گوا میں تاناشاہی چلانا چاہتے ہیں۔ یہ جمہوریت کے لیے خطرناک بات ہے۔‘‘

Published: undefined

یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ ڈبل انجن کی حکومت کا مطلب ہے کہ ریاست میں دوسرے کی حکومت نہیں ہوگی۔ وہ ریاستی حکومتوں کے مقابلے ڈبل انجن کی بات کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کل کو جب پنچایتوں کی بات ہوگی تو وہ ڈبل اور ٹرپل انجن کی بات کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined