قومی خبریں

کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں: غلام نبی آزاد

کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے قائد غلام نبی آزاد نے کہا کہ کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں اظہار رائے کی آزادی کا نام و نشان بھی موجود نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے قائد غلام نبی آزاد نے کہا کہ کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں اظہار رائے کی آزادی کا نام و نشان بھی موجود نہیں ہے۔

Published: undefined

غلام نبی آزاد جو اپنے چار روزہ دورہ کشمیر کے بعد منگل کے روز جموں پہنچے، نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: 'کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں۔ میں دلی جاکر فیصلہ کروں گا کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ جتنی جگہوں پر میں جانا چاہتا تھا اس کے دسویں حصے میں بھی مجھے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ اس ریاست میں اظہار رائے کی آزادی کا نام و نشان بھی نہیں ہے'۔

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا: 'مجھے ابھی میڈیا کو کچھ کہنا نہیں ہے۔ میں چار دن کشمیر میں رہا۔ دو دن جموں میں رہوں گا۔ چھ دن کے دورے کے بعد جو مجھے کہنا ہوگا وہ میں دلی میں کہوں گا'۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آزاد کو سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر کے کچھ حصوں کا دورہ کرنے کی اجازت دی تھی۔ وہ چار دن تک کشمیر میں خیمہ زن رہے جس دوران انہوں نے ایک ہسپتال کا دورہ کرنے کے علاوہ درجنوں وفود سے ملاقات کی۔ انتظامیہ نے بی جے پی کو چھوڑ کر وادی میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو نظر بند رکھا ہے۔

Published: undefined

نیشنل کانفرنس صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا ہے۔ انہیں اپنے ہی گھر میں بند رکھا گیا ہے۔ علاحدگی پسند لیڈران بھی خانہ یا تھانہ نظر بند ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • اسٹوڈنٹ ویزا پر ماسکو گئے پنجابی نوجوان کو روسی فوج نے جبراً جنگ میں دھکیل دیا، 12 ستمبر کو بھیجا تھا آخری ’وائس میسج‘

  • ,
  • ’ایک گھر میں 4271 ووٹرس، یہ گھر ہے یا ایک پورا انتخابی حلقہ؟‘ ووٹ چوری کے نئے ثبوت پر کانگریس کا سوال